Vision To Venture

Vision To Venture

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vision To Venture, Financial Consultant, Islamabad.

13/06/2026

کیا آپ اپنا ای کامرس برانڈ لانچ کرنا چاہتے ہیں، مگر مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ اور آپریشنز کے جھنجھٹ سے بچنا چاہتے ہیں؟

صرف 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے اپنا برانڈ شروع کریں۔

✅ برانڈ آپ کے نام سے ہوگا
✅ کمپنی آپ کی ہوگی
✅ برانڈنگ اور پوزیشننگ پریمیم لیول کی ہوگی

ہم آپ کو ایک مکمل "Done For You E-Commerce Brand" فراہم کریں گے۔

ہماری ٹیم سنبھالے گی:

• برانڈ آئیڈنٹیٹی اور لوگو ڈیزائن
• پروڈکٹ سورسنگ اور مینوفیکچرنگ
• پیکجنگ اور برانڈ پریزنٹیشن
• ویب سائٹ اور آن لائن اسٹور سیٹ اپ
• ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اشتہارات
• سیلز اور کسٹمر ایکوزیشن
• آرڈر پروسیسنگ اور ڈسپیچ
• کسٹمر سپورٹ اور برانڈ مینجمنٹ

آپ سرمایہ کاری کریں، ہم برانڈ بنائیں گے۔

یہ کوئی عام کاروبار نہیں بلکہ ایک منفرد مائیکرو ای کامرس برانڈ ماڈل ہے، جہاں آپ کم سرمایہ سے اپنی کمپنی کے مالک بنتے ہیں جبکہ مکمل آپریشنل ٹیم آپ کے لیے کام کرتی ہے۔

اگر آپ اپنا برانڈ بنانے اور ای کامرس انڈسٹری میں داخل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمیں پیغام بھیجیں۔

11/06/2026

پاکستان میں ہر سال لاکھوں پرفیوم فروخت ہوتے ہیں، لیکن کتنے ایسے برینڈ ہیں جنہیں لوگ صرف خوشبو نہیں بلکہ ایک شناخت کے طور پر پہنتے ہیں؟

میں ایک ایسا پرفیوم برینڈ لانچ کرنے جا رہا ہوں جو صرف بوتل بیچنے کے لیے نہیں، بلکہ ایک تجربہ (Experience)، ایک احساس (Emotion) اور ایک اسٹینڈرڈ (Standard) بنانے کے لیے تیار ہے۔

پلاننگ مکمل ہے۔
برانڈ وژن تیار ہے۔
منفرد آئیڈیاز موجود ہیں۔
کانٹینٹ اسٹریٹیجی تیار ہے۔
ویب سائٹ، سوشل میڈیا، مارکیٹنگ، برینڈنگ، لانچنگ اور ایگزیکیوشن — سب کچھ میپ ہو چکا ہے۔

اور سب سے دلچسپ بات...

میں نے سیمپل کے طور پر کچھ آرٹیکلز / پرفیوم تیار کیے اور الحمدللہ جو ریسپانس ملا وہ توقع سے بھی بڑھ کر تھا۔

100 فیصد مثبت فیڈبیک ملا۔
اجنبی لوگوں نے خود آ کر کمپلیمنٹ دیے۔
لوگوں نے خوشبو، دیرپا معیار اور احساس کو پسند کیا۔

اس نے میرے یقین کو مزید مضبوط کیا کہ میرے پاس صرف ایک پروڈکٹ نہیں بلکہ ایک غیر معمولی چیز موجود ہے۔

میرا مقصد صرف پرفیوم بیچنا نہیں۔ میرا ہدف یہ ہے کہ امپورٹڈ آئلز سے لے کر پیکجنگ تک اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھا جائے، تاکہ لوگ یہ محسوس کریں کہ آن لائن خریداری بھی غیر معمولی معیار کے ساتھ اعتماد پیدا کر سکتی ہے۔

ہم کوئی عام پرفیوم برینڈ نہیں بنا رہے۔

ہم ایک آؤٹ کلاس، پریمیم، یاد رہ جانے والی شناخت تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔

اس وقت صرف ایک چیز درکار ہے:

3 ملین کی اسٹریٹجک انویسٹمنٹ۔

میں صرف سرمایہ نہیں ڈھونڈ رہا، میں ایسا پارٹنر تلاش کر رہا ہوں جو بڑے وژن پر یقین رکھتا ہو۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بڑے برینڈز اتفاق سے نہیں بنتے بلکہ وژن، معیار اور جرات سے بنتے ہیں، تو آئیے مل کر کچھ ایسا بناتے ہیں جو صرف خوشبو نہیں، ایک تاریخ بن جائے۔

14/05/2026

سیلز اسٹرکچر: ایک مضبوط سیلز سسٹم کی بنیاد
کسی بھی کامیاب کمپنی کی ترقی صرف اچھی پراڈکٹ یا بہترین سروس سے نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے ایک مضبوط اور منظم سیلز اسٹرکچر کام کر رہا ہوتا ہے۔ سیلز کا شعبہ دراصل کمپنی کے لیے خون کی گردش کی طرح ہوتا ہے، کیونکہ یہی شعبہ کاروبار کے لیے آمدنی پیدا کرتا ہے۔ اگر سیلز کا نظام منظم نہ ہو تو بہترین پراڈکٹ بھی مارکیٹ میں اپنی جگہ نہیں بنا سکتی۔ اسی لیے بڑی کمپنیاں سیلز کے لیے ایک واضح اور مضبوط اسٹرکچر بناتی ہیں جس میں ہر فرد کی ذمہ داری متعین ہوتی ہے۔
اس اسٹرکچر میں تین بنیادی سطحیں شامل ہوتی ہیں: Sales Director، Sales Manager اور Sales Supervisor۔ ہر سطح کی ذمہ داریاں ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود آپس میں جڑی ہوتی ہیں۔ یہ ایک زنجیر کی طرح کام کرتے ہیں جہاں ایک سطح کی کامیابی اگلی سطح کی کارکردگی سے وابستہ ہوتی ہے۔
سب سے اوپر Sales Director ہوتا ہے۔ یہ کمپنی کی سیلز کا سب سے بڑا لیڈر ہوتا ہے اور اس کا بنیادی کام صرف روزمرہ کے معاملات دیکھنا نہیں بلکہ کمپنی کی سیلز کے مستقبل کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ Sales Director سیلز کی حکمتِ عملی بناتا ہے، مستقبل کی پیش گوئی کرتا ہے اور کمپنی کے سیلز اہداف طے کرتا ہے۔ وہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کمپنی کس مارکیٹ کو ہدف بنائے گی، کس پراڈکٹ پر زیادہ توجہ دی جائے گی اور کس قسم کے کلائنٹس سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ وہ سیلز ٹیم کے لیے ایک واضح سمت بھی متعین کرتا ہے۔
اس کے علاوہ Sales Director ٹیم لیڈرشپ پر بھی کام کرتا ہے۔ اس کی ذمہ داری صرف ملازمین کو کام دینا نہیں بلکہ ایک مضبوط ٹیم تیار کرنا بھی ہوتی ہے۔ وہ باصلاحیت افراد کو بھرتی کرتا ہے، ان کی تربیت کا بندوبست کرتا ہے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے تاکہ ٹیم مسلسل ترقی کرتی رہے۔ مزید یہ کہ کمپنی کی آمدنی بڑھانا بھی اس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔ وہ سیلز پراسیس کو بہتر بناتا ہے، بڑے کلائنٹس کو سنبھالتا ہے اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ مختلف کمپنیوں کے ساتھ تعلقات اور پارٹنرشپس بھی قائم کرتا ہے۔
Sales Director کے بعد دوسرا اہم کردار Sales Manager کا ہوتا ہے۔ اگر Sales Director منصوبہ بناتا ہے تو Sales Manager ان منصوبوں کو حقیقت میں بدلنے کا کام کرتا ہے۔ اس کی ذمہ داری سیلز کے پورے نظام کو منظم انداز میں چلانا ہوتی ہے۔ وہ سیلز پلان تیار کرتا ہے، پروموشنل سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور ٹیم کے لیے اہداف مقرر کرتا ہے۔
Sales Manager اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ کمپنی کے تمام وسائل درست جگہ استعمال ہوں۔ وہ مختلف علاقوں کی تقسیم کرتا ہے، فیلڈ ٹیم کی ذمہ داریاں طے کرتا ہے اور سیلز میٹنگز کا انعقاد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیم کی رہنمائی بھی کرتا ہے، انہیں تربیت دیتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ وہ بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
صرف منصوبہ بندی کافی نہیں ہوتی بلکہ نگرانی بھی ضروری ہوتی ہے۔ اسی لیے Sales Manager ٹیم کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھتا ہے۔ وہ KPI's یعنی اہم کارکردگی کے اشاریے چیک کرتا ہے، سیلز رپورٹس دیکھتا ہے اور یہ جائزہ لیتا ہے کہ اہداف حاصل ہو رہے ہیں یا نہیں۔
تیسری سطح Sales Supervisor کی ہوتی ہے۔ یہ وہ شخص ہوتا ہے جو براہِ راست فیلڈ ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے اور روزمرہ سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ اگر Sales Director دماغ اور Sales Manager نظام ہے تو Sales Supervisor میدان میں کام کرنے والی طاقت ہوتا ہے۔
اس کی اہم ذمہ داری ٹیم کی مدد کرنا ہوتی ہے۔ اگر فیلڈ میں کوئی مسئلہ پیش آتا ہے، کلائنٹ کی شکایت ہوتی ہے یا ٹیم کے افراد کے درمیان اختلاف پیدا ہو جائے تو اسے حل کرنا Sales Supervisor کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ وہ روزانہ کی سیلز سرگرمیوں کو منظم کرتا ہے، فیلڈ وزٹس کی نگرانی کرتا ہے اور مارکیٹ میں مصنوعات کی موجودگی پر نظر رکھتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ Sales Supervisor ٹیم کی تربیت بھی کرتا ہے۔ وہ نئے افراد کو کمپنی کے طریقہ کار سے روشناس کرواتا ہے، انہیں سیلز اسکلز سکھاتا ہے اور کوچنگ فراہم کرتا ہے تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔
آخر میں اس کی ایک اہم ذمہ داری رپورٹنگ بھی ہوتی ہے۔ وہ روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر سیلز کی رپورٹس تیار کرتا ہے، اہداف کی صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور تمام معلومات اپنے مینیجر تک پہنچاتا ہے۔
اگر پورے نظام کو مختصر الفاظ میں بیان کیا جائے تو:
Sales Director سوچتا ہے، Sales Manager نظام بناتا ہے، اور Sales Supervisor عمل کرواتا ہے۔
جب یہ تینوں سطحیں اپنی ذمہ داریاں صحیح انداز میں ادا کریں تو کمپنی کی سیلز صرف بڑھتی ہی نہیں بلکہ ایک مضبوط اور پائیدار کاروباری نظام بھی قائم ہو جاتا ہے۔

Want your business to be the top-listed Finance Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Islamabad