AwamiForum

AwamiForum

Share

Digital Media , Ai & Discussion Forum on Public affairs AwamiForum Where your voice becomes the news.

08/06/2026

فلپائن میں 7.8شدت کا ہولناک زلزلہ
عمارتیں منہدم، سونامی الرٹ جاری

08/06/2026

راولا کوٹ ازاد کشمیر مظاہرین پولیس امنے سامنے

08/06/2026

کشمیر راولاکوٹ میں خون بہہ رہا ہے، اور قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہوں یا ایکشن کمیٹی کے جاں بحق کارکنان، دونوں اسی دھرتی کے بیٹے ہیں۔ انسانی جان کا ضیاع کسی بھی صورت میں ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اور ہر شہادت پورے معاشرے کے لیے ایک مشترکہ دکھ ہے۔

موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ کشیدگی کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور مزید جانی نقصان سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ تمام فریقین تحمل، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، جبکہ متعلقہ ادارے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور حالات کو قابو میں لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ریاستی قوانین، آئین اور حکومتی اداروں کا احترام ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، لیکن اپنے مطالبات اور تحفظات کو پرامن، قانونی اور جمہوری طریقے سے پیش کرنا ہی ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔

تشدد، تصادم اور نفرت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اس وقت سب سے بڑی ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ، امن کا قیام اور تمام معاملات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا ہونی چاہیے تاکہ مزید خاندانوں کو سوگ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبریں چند دنوں تک سرخیوں میں رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر بحث ہوتی ہے اور پھر وقت کے ساتھ سب کچھ معمول پر آ جاتا ہے۔ مگر جو درد، صدمہ اور محرومی پیچھے رہ جاتی ہے، وہ جاں بحق افراد کے بچوں، والدین، شریکِ حیات اور اہلِ خانہ کے لیے عمر بھر کا بوجھ بن جاتی ہے۔ ایک جان کا ضیاع صرف ایک فرد کا نقصان نہیں ہوتا بلکہ ایک پورے خاندان کی زندگی بدل دیتا ہے۔ اسی لیے ہمیں ہر حال میں ایسے حالات سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے جو مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنیں، کیونکہ اصل قیمت وہ خاندان ادا کرتے ہیں جو اپنے پیاروں سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو جاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت عطا کرے اور خطے میں امن، استحکام اور بھائی چارہ قائم فرمائے۔ آمین۔

08/06/2026

ہنزہ کپتان کا ✌

07/06/2026
07/06/2026

تقریباً 40 پولیس اہلکار لاپتہ ہو گئے جب اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس کوٹلی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر دریا میں جا گری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہوگئی اور دریا میں جا گری۔ اس حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں، غوطہ خور اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم دریا میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں.

06/06/2026

اڈیالہ جیل کے باھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

05/06/2026

فیلڈ مارشل پاکستان سید عاصم منیر کے نام شوکت نواز میر کا پیغام ۔۔۔

05/06/2026

آپ اندازہ کیجئے گا اگر پی ٹی آئی کے کارکنان کو اسلحے کی نمائش کرتے تو اب تک پورے پاکستان میں کہرام مچا ہوتا اور جگہ جگہ ایف آئی آر درج ہوتے اور پورے حلقے میں کریک ڈاؤن ہوتا دفعہ 144 نافذ ہوتا گرفتاریاں ہوتی ، ٹی وی پر پیڈ ملاز غداری اور دہشت گردی کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہوتے ، لیکن یہاں اب چونکہ لاڈلوں کے دہشت گرد گروہ فائرنگ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پورا سسٹم خاموش ہے کیونکہ یہ فرسودہ نظام ان بے غیرت کرپٹ دہشت گرد عناصر کے ساتھ کھڑی ہے

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Office #30 Fazal Arcade F11 Islamabad
Islamabad
44000