Road Reporters

Road Reporters

Share

Aim and objective of this channel is to provide the Countless Information about Industries , Markets , Restaurants and others to public..

08/07/2026

کراچی: شہر کے علاقے لی مارکیٹ میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے نے شہریوں کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔ 6 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم مقتول بچے کا پڑوسی ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سنگین اور افسوسناک جرم میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے انسانیت سوز جرائم میں ملوث عناصر کو فوری اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Karachi