شہری دفاع کرک

شہری دفاع کرک

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from شہری دفاع کرک, Government Organization, Karak.

Photos from ‎شہری دفاع کرک‎'s post 20/05/2026

*سول ڈیفنس کرک*

ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا جناب زاہد عثمان کاکاخیل صاحب، کنٹرولر سول ڈیفنس کرک جناب اسد سرور صاحب اور سول ڈیفنس آفیسر جناب محمد امتیاز صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انسٹرکشنل سٹاف نے ضلع کرک کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران فائر سیفٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، موقع پر موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی اور متعلقہ ذمہ داران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جا سکے۔
مزید برآں، جہاں فائر سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی یا غفلت پائی گئی وہاں متعلقہ ذمہ داران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تاکہ آئندہ اس قسم کی کوتاہیوں سے بچا جا سکے۔

Photos from ‎شہری دفاع کرک‎'s post 30/04/2026

*سول ڈیفنس کرک*

ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخواہ جناب زاہد عثمان کاکاخیل صاحب، کنٹرولر سول ڈیفنس کرک جناب اسد سرور صاحب اور سول ڈیفنس آفیسر جناب محمد امتیاز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل اسٹاف نے مین ہائی وے پر واقع مختلف پٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔
دورانِ وزٹ فائر سیفٹی اور آگ بجھانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

Photos from ‎شہری دفاع کرک‎'s post 29/04/2026

*سول ڈیفنس کرک*

ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخواہ جناب زاہد عثمان کاکاخیل صاحب، کنٹرولر سول ڈیفنس کرک جناب اسد سرور صاحب اور سول ڈیفنس آفیسر جناب محمد امتیاز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل سٹاف نے آج تحصیل تحت نصرتی بازار میں سرکاری عمارتوں اور نیشنل بینک کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں فائر ایکسٹنگوشرز، ایمرجنسی اخراج راستوں اور حفاظتی تدابیر کو چیک کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنائیں اور تمام ضروری آلات کو ہمہ وقت فعال رکھیں۔

Photos from ‎شہری دفاع کرک‎'s post 13/04/2026

*سول ڈیفنس کرک*

ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخواہ جناب زاہد عثمان کاکاخیل، کنٹرولر سول ڈیفنس کرک جناب اسد سرور، اور سول ڈیفنس آفیسر جناب محمد امتیاز کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل اسٹاف نے آج ضلع کرک میں مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس دوران پٹرول پمپس، کاروباری مراکز، ہوٹلز، گیس ریفلنگ شاپس اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معائنہ کیا گیا۔ ٹیم نے ان تمام مقامات پر آگ بجھانے کے انتظامات، فائر ایکسٹنگوشرز کی موجودگی، ایمرجنسی اخراج راستوں اور حفاظتی تدابیر کا بغور جائزہ لیا۔
جہاں جہاں حفاظتی انتظامات میں کمی پائی گئی، وہاں متعلقہ مالکان کو موقع پر ہی شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے اور انہیں فوری طور پر حفاظتی معیار بہتر بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
سول ڈیفنس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے دورے باقاعدگی سے جاری رہیں گے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Karak?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Karak