Current Affairs
"Your source for the latest global news and insights. Stay informed with our Current Affairs Facebook
13/03/2025
وہ سبزیاں جو فریج میں رکھنے سے مضر صحت ہوجاتی ہیں؟
ہر سبزی کو فریج میں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ کچھ سبزیاں فریج میں رکھنے سے اپنی قدرتی افادیت کھو کر مضر صحت بن جاتی ہیں
سبزیوں کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے ہم سب ہی فریج کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ فریج کی ٹھنڈک سے سبزیاں گلنے سڑنے سے محفوظ رہتی ہیں۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہر سبزی کو فریج میں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ کچھ سبزیاں فریج میں رکھنے سے اپنی قدرتی افادیت کھو کر مضر صحت ہوجاتی ہیں۔
آلو
آلو زیر زمین اگنے والی سبزی ہے جو بچے سے لے کر ہر عمر کے افراد کو پسند ہوتی ہے، لیکن یہ آلو ہی ہیں جو فریج میں رکھنے کی وجہ سے آپ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
جب ہم آلو کو فریج میں رکھتے ہیں تو اس میں موجود اسٹارچ ٹھنڈ کی وجہ سے اپنی افادیت کھو دیتا ہے اور پھر اس کا استعمال متلی اور سر درد کا باعث بنتا ہے۔
13/03/2025
سائنس و ٹیکنالوجیٹک ٹاک میں ایسے فیچر کا اضافہ جو نوجوانوں کو زیادہ پسند نہیں آئے گا
ویب ڈیسک Time13 مارچ ، 2025
Facebook
Twitter
Whatsapp
ٹک ٹاک میں ایسے فیچر کا اضافہ جو نوجوانوں کو زیادہ پسند نہیں آئے گا
کمپنی نے ان فیچرز کا اعلان کیا / فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک
ٹک ٹاک میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس کے کم عمر صارفین کو زیادہ پسند نہیں آئے گا مگر اس کا مقصد نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے فیملی پیئرنگ ٹول کافی عرصے سے دستیاب ہے جس کی مدد سے والدین نوجوانوں کے اسکرین ٹائم کو محدود اور مخصوص مواد کو بلاک کرسکتے ہیں۔
اب ٹک ٹاک کی جانب سے اس ٹول کے لیے مزید فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں تاکہ والدین یہ دیکھ سکیں کہ ان کے بچے کن افراد سے تعلق بڑھارہے ہیں اور فیصلہ کرسکیں کہ کس وقت ایپ تک رسائی ناممکن ہو جائے۔
پہلا فیچر ٹائم اوے ہے جس کی مدد سے والدین ٹک ٹاک پر اپنے بچوں کی ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی دستیابی کو مخصوص وقت لے لیے ناممکن بنا سکیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Kasur
55050