Haramain Reflections
Where hearts travel to Makkah and souls long for Madina. Sharing Islamic reminders, duas, and the beauty of Haramain.”
10/04/2026
مدینہ کی وہ کچی پگڈنڈیاں، جہاں کی مٹی نے کائنات کے سب سے معتبر قدموں کا لمس پایا تو اسے ابدیت کی سند مل گئی۔۔۔۔ وہاں کی خاک محض زمین کا حصہ نہیں، بلکہ وہ تو سرمہِ چشمِ بصیرت ہے، تصور کریں ان تنگ گلیوں کا، جہاں سے جب رحمتِ عالم ﷺ گزرتے تھے، تو در و دیوار بھی فرطِ ادب سے جھک جاتے تھے، وہاں صبا کے جھونکے آج بھی اسی لیے بھٹکتے پھرتے ہیں کہ شاید کسی موڑ پر وہی قدیم خوشبو مل جائے جو زلفِ معنبر کا صدقہ بانٹتی تھی۔
مدینے کی گلیوں میں پاؤں نہیں، دل رکھا کرو
یہ وہ جگہ ہے جہاں فرشتے بھی ہیں لرزانِ ادب ہیں
ادب سے اپنی پلکوں کو بچھا دے راہ میں زائر
کہ ان گلیوں میں اب بھی رحمتِ حقﷺ کے بسیرے ہیں
"صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم"🫀❤
#قرآن
#اسلام
#القرآن
One Place, Billion Feelings ✨🤍
🫶
Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙
13/03/2026
May Allah swt allow us to spend noghts in Makkah😭♥️
#قرآن
#اسلام
#القرآن
One Place, Billion Feelings ✨🤍
🫶
Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙
06/03/2026
پھلوں کو کلو کے
حساب سے تولا جاتا ہے۔
جواھرات کو قیراط کے حساب سے تولا جاتا ہے۔
سونے کو گرام کے
حساب سے تولا جاتا ہے۔
لوہے کو ٹنوں کے
حساب سے تولا جاتا ہے۔
مگر سورۃ الزلزال میں بتایا گیا ہے کہ
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ
ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ
نیکیوں کو زرات کے حساب سے تولا جائے گا
تا کہ اہل ایمان کو ایک ذرے کے برابر نیکی کا بھی اجر عطا کیا جا سکے۔ 🤎
#قرآن
#اسلام
#القرآن
05/03/2026
مدینہ کی زمین پر بیٹھ کر مانگی گئی دعا کبھی خالی نہیں جاتی…
یہاں آنکھیں بھیگتی ہیں،
دل نرم ہوتے ہیں،
اور رب قریب محسوس ہوتا ہے۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں سکون خریدا نہیں جاتا،
عطا کیا جاتا ہے۔
جہاں دل ٹوٹتے نہیں، جُڑ جاتے ہیں۔
رات خاموش ہے مگر فضا ذکر سے گونج رہی ہے…
ہر شخص اپنی کہانی لے کر آیا ہے،
اور واپس امید لے کر جاتا ہے۔
❤ صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب - صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد
❤ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
#قرآن
#اسلام
#القرآن
Click here to claim your Sponsored Listing.