Spread Knowledge

Spread Knowledge

Share

We are working hard to spread the true knowledge of Islam. Our goal is to contribute to Muslim society and make it a better society.

08/02/2021

اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کروا دو۔ پھر اگر ایک گروہ زیادتی کرے تو اس کے ساتھ لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کی طرف پلٹ آئے اور جب وہ پلٹ آئے تو ان کے ساتھ عدل اور انصاف سے صلح کروا دو -

سورہ الحجرات

اس آیت مبارکہ میں ایک اصول طے کردیا گیا ہے کہ جب بھی اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں جھگڑ پڑیں تو ایک تیسرا گروہ لازمی ہوگا جو ان دونوں میں صلح کروائے گا۔

یہ تیسرا گروہ سب سے زیادہ طاقتور اور بااثر ہوگا بصورت دیگر وہ صلح نہیں کروا پائے گا۔

یہ ایک آفاقی اصول ہے جو قرآن نے اہل ایمان کی جماعت کیلئے طے کردیا۔

اب آپ اپنی روایات کی کتابیں کھولیں اور بتائیں کہ جب علی اور عائشہ کے درمیان جنگ ہوئی تو اس وقت یہ تیسرا گروہ کہاں گیا تھا؟

اسی طرح جب علی اور معاویہ کی جنگیں ہوئیں تو اس وقت صحابہ میں سے تیسرا گروہ کون تھا جو صلح صفائی کا کام سرانجام دے رہا تھا؟

روایات کی کتابوں میں آپ کو صرف دو متحارب گروہوں کے نام ہی نظر آئیں گے، تیسرے گروہ کا ذکر تک نہیں ملے گا۔

کیا اس کا یہ مطلب لیا جائے کہ اس وقت کے اہل ایمان نے سورہ حجرات کے احکامات نظرانداز کردئیے تھے؟

یا پھر اس کا یہ مطلب لیا جائے کہ سرے سے کوئی جنگیں ہوئی ہی نہیں کہ جن کے خلاف تیسرا گروہ مصلح بن کر سامنے آتا۔

قرآن کی روشنی میں اگر پرکھیں تو یہ سب روایات من گھڑت اور جھوٹے افسانے ثابت ہوتے ہیں لیکن امت نے اس جھوٹ کو بارہ سو برس سے سینے سے لگا رکھا ہے، یہ سوچے بغیر کہ اگر یہ افسانے سچ ہیں تو علی، معاویہ سمیت تمام متحارب شخصیات کا کردار سورہ حجرات کی ضد بن جاتا ہے!!!! بقلم خود بابا

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

548 P Bcn House Punjab
Lahore
54000