Aima Batool

Aima Batool

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aima Batool, Actor, Lahore, Lahore.

17/07/2025

میچیورٹی کسے کہتے ہیں۔؟

میچیورٹی کیا ہے ؟

میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے ؟

میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں۔۔ اور خاموش ہوجاتے ہیں،
بحث نہیں کرتے۔
اگر کوئی آپ کو برا بھلا بھی کہہ دے تو "Yes "
یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ "I'm"

اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں ۔
فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔

یاد رکھیں۔

گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا
ہے۔۔
نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے ۔
نہ ہی گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے۔
اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے۔

ایسے ہی زندگی کے سفر میں کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔
اس لئے ،
جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف متوجہ رہیں۔

یاد رکھیں
آپ کو تلخ نہیں ہونا آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔
آپ کو چالیں چلنے والا،
جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔
آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔
اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودنے لگ جائیں۔
آپ کو لگے زخم ہیں، دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں۔
لیکن،
ان کے لیئے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔
مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔
مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔
چھوڑ دیں جو ہوا سو ہوا،
جانے دیں جس نے جو کیا۔
اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔
زخم دینے والوں کو،
تکلیف پہنچانے والوں کو ،
روح کو روند دینے والوں کو ،
ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔
کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔
آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔
رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں.

مسئلہ کشمیر: ایک تاریخی و انسانی المیہ 18/05/2025

مسئلہ کشمیر: ایک تاریخی و انسانی المیہ مسئلہ کشمیر: ایک تاریخی و انسانی المیہ تعارف: مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا وہ المناک باب ہے جس نے نہ صرف لاکھوں جانوں کو نگل لیا بلکہ آ...

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Address

Lahore
Lahore
40050