United GROUP

United GROUP

Share

This Group is formed for welfare of residents of WAPDA Town Lahore

یونایئٹڈ گروپ کا نصب العین
اخلاق ۔ اخلاص ۔ خدمت

31/01/2024

ووٹ کس کو دیں؟
_______________________________________
حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے، رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’جو مسلمانوں کا حاکم بنا پھر اس نے ان پر کسی ایسے شخص کو حاکم مقرر کیاجس کے بارے میں یہ خود جانتا ہے کہ اس سے بہتر اور اس سے زیادہ کتاب و سنت کا عالم مسلمانوں میں موجود ہے تو اُس نے اللہ تعالیٰ، اُس کے رسول اور تمام مسلمانوں سے خیانت کی۔(معجم الکبیر، عمرو بن دینار عن ابن عباس، ۱۱ / ۹۴، الحدیث: ۱۱۲۱۶)
ووٹ تین حیثیتیں رکھتا ہے:
۱۔ ایک شہادت۔۲۔دوسرے سفارش۔۳۔تیسرے حقوقِ مشترکہ میں وکالت۔
تینوں حیثیتوں میں جس طرح نیک ، صالح، قابل آدمی کو ووٹ دینا موجب ثوابِ عظیم ہے اور اس کے ثمرات اس کو ملنے والے ہیں، اسی طرح نا اہل یا غیر متدین شخص کو ووٹ دینا جھوٹی شہادت بھی ہے اور بری سفارش بھی اور ناجائز وکالت بھی اور اس کے تباہ کن ثمرات بھی اس کے نامۂ اعمال میں لکھے جائیں گے۔
لہذا صورت مسئولہ میں ذکرکردہ شخص کو ووٹ دینا شرعا جائز نہیں ہے لہذا اس چیڑ کو بالائے طاق رَکھتے ہوۓ کہ اُمیدوار کٍس پارٹی سے تعلق رکھتا ہے، کسی نیک صالح اور دین دار شخص کو ووٹ دیا جائے۔ اگر کوئی امیدوار مکمل طور پر دین دار نہ ہو تو ایسے شخص کو ووٹ دیا جائے جو بنسبت دوسروں کے نیک اور دین دار ہو اور اگر کوئی بھی اس قسم کا امیدوار نہ ملے یعنی اس حلقہ کے سارے امیدوار فاسق ہوں تو اس صورت میں ووٹ نہ دینا بہتر ہے۔
مگر
آئینِ نو سے ڈرنا، طرزِ کُہن پہ اَڑنا
منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں
یاد رہے، جن امیدواروں کو آپ ووٹ دیتے ہیں وہ جیت کر بھی بے اختیار ہوتے ہیں۔ اور آپ کسی کام کے لٸے ان کے پاس جاٸیں تو وہ آپکو پہچانیں گے بھی نہیں۔
اگر ووٹ اللہ تعالٰی کی خوشنودی کے لٸے دیتے ہیں تو وہ قادرٍمطلق ہے اور:
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗﭤ(7)وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ(8)
ترجمہ: کنزالایمان
تو جو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گااور جو ایک ذرّہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

J-2 WAPDA Town
Lahore
54000