RBA Associates

RBA Associates

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RBA Associates, Tax preparation service, RBA ASSOCIATES LG-136, LOWER GROUND FLOOR, SIDDIQ TRADE CENTRE, GULBERG-II, LAHORE, Lahore.

05/06/2026

حکومت پاکستان نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کے لیے ایک نئی فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرا دی ہے، جس کا بنیادی مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور زیادہ سے زیادہ کاروباری افراد کو ٹیکس نظام میں شامل کرنا ہے۔ یہ سکیم تاجر و دکاندار تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت اور ان کے مطالبات کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔

اس سکیم کے تحت وہ دکاندار اور تاجر رجسٹریشن کرا سکیں گے جن کی سالانہ فروخت 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہو۔ سکیم میں شامل افراد اپنی قابلِ ٹیکس آمدن پر صرف ایک فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کریں گے۔

دکاندار اپنے ادا کردہ ودہولڈنگ ٹیکس کو بھی ایڈجسٹ کر سکیں گے، تاہم گوشوارہ جمع کراتے وقت کم از کم 25,000 روپے بطور ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا۔

رجسٹریشن کے لیے اردو اور علاقائی زبانوں میں ایک سادہ ایک صفحے پر مشتمل فارم تیار کیا گیا ہے، جسے ایک آسان موبائل ایپ کے ذریعے بھی جمع کرایا جا سکے گا۔

سکیم میں رجسٹرڈ ہونے والے دکانداروں کو ایف بی آر کی جانب سے ایک خصوصی رجسٹریشن پلیٹ جاری کی جائے گی، جسے وہ اپنی دکان کے باہر نمایاں طور پر آویزاں کریں گے۔ اس پلیٹ کی موجودگی میں کسی بھی ٹیکس اہلکار کو معمول کی جانچ پڑتال کے لیے دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سکیم کے تحت اردو میں تیار کردہ سادہ فارم، ایف بی آر رجسٹریشن پلیٹ اور دیگر متعلقہ تفصیلات جلد عوام کے لیے دستیاب کر دی جائیں گی۔

Want your business to be the top-listed Accountant in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

RBA ASSOCIATES LG-136, LOWER GROUND FLOOR, SIDDIQ TRADE CENTRE, GULBERG-II, LAHORE
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 18:00