Islamic posts

Islamic posts

Share

Its about everything relating to wazaif,Islamic and reality based quotes, health and knowledge.

16/03/2024

*رمضان المبارک کے 03 گھنٹے بہت قیمتی ہیں، پس اگر آپ انکی حفاظت کریں تو یہ 03 گھنٹے ماہ رمضان کے آخر تک 90 گھنٹے ہوجائیں گے*

*یہ تین گھنٹے:*

*۱ افطار کا گھنٹہ:* افطاری جلدی تیار کیجئے اور دعا کیلئے وقت نکالئے کیونکہ روزه دار کی دعا اسوقت رد نہیں ہوتی لہذا خود اپنے لئے، عزیزوں اور مرحومین کیلئے دعا کریں-

*۲ دوسرا گھنٹہ :* رات کا آخری گهنٹہ پس خداوندعالم سے خلوت کریں کہ اللہ آواز دیتا ہے کیا کوئی درخواست کرنے والا ہے کہ میں قبول کروں ، کیا کوئی استغفار کرنے والا ہے کہ میں اسکو معاف کردوں پس اسوقت تم استغفار کرو-

*۳ تیسرا گھنٹہ:* صبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک مصلے پر بیٹھے رہنا اور ذکر خدا کرنا-
یہ 90 گھنٹے ہیں ان اوقات کا قیمتی بنائیں , ذکر خدا کریں اور غیبت سے دوری ... نماز پنجگانہ اور نافلہ بجا لائیں کہ صرف 30 دن ہیں اور بہت جلدی گزر جائیں گے-

تین دعائیں پڑهنے کیلئے ابھی سے یاد کر لیں:

1- *اللهم إنی أسألك حسن الخاتمة*

2- *اللهم ارزقني توبة نصوحه قبل الموت*

3- *ياالله یارحمن یارحیم یا مقلب القلوب ثبّت قلبي علي دينك*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCQuzj2P59mzShYdu0U

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Data Darbar
Lahore