Jawad Collection

Jawad Collection

Share

02/12/2022

کچن میں برتن دھوتے ہوئے بیوی نے اپنےشوہر کو برتن دھونے میں مدد کے لئے آواز دی
جب کئی بار آواز دینے کے بعد بھی شوہر نے کوئی جواب نہ دیا تو
بیوی غصے ہوتی ہوئی بیڈ روم کی طرف گئی
وہاں کیا دیکھتی ہے کہ شوہر بے شمار فائلوں میں گھرا سو رہا تھا
بیوی کو اس پر ترس آیا اور اس نے ان بکھری فائلوں کو اٹھایا
جیون ساتھی کے معصوم سوتے چہرے پر پیار بھری مسکراتی نگاہ ڈالی
اسکے ہاتھ سے گرا ہوا پین اٹھا کر سائیڈٹیبل پر رکھا
اسکے پیشانی کے بالوں کو پیار سے سنوارا
اور پھر
اسکی کمر پر زوردار گھونسہ ٹھوک دیا
شوہر ہڑبڑا کر اٹھا
اور بیوی سے پوچھنے لگا کہ کیا ہوا؟؟
بیوی نے اسے اپنا فون دکھایا
جس میں "واٹس ایپ" میں شوہر کا سٹیٹس
Last Seen on WhatsApp "1 Minute Ago"
لکھا نظر آ رہا تھا
یہ ٹیکنالوجی بھی ناں..
کبھی کبھی ٹھیک ٹھاک ٹھکوا دیتی ہے😂😂😂😂😂

02/12/2022

مزہ نہ آئے MB واپس😜😜😅😅😆😆😂😂😂😂😂😂

پرانے زمانے میں فوج میں بھرتی کے لئے گاؤں میں کیمپ لگتا تھا ۔☝️☝️
اسی طرح ایک گاؤں میں کیمپ لگا ۔😂😂
اسی گاؤں میں ایک دوست نے دوسرے سے کہا یار فوج میں بھرتی آئی ہے چلیں ۔
تو دوست کہنے لگا نہیں یار مجھے شرم آتی ہے۔۔😂😀😁
پہلا دوست حیران ۔
بولا اس میں شرم کیسی۔
دوسرا دوست:یار ہم اگر بھرتی ہو گئے تو دو باتیں ہوں گی یا تو ہم دوڑ لگائیں گے یا پھرٹریننگ کریں گے ۔
اور اگر ہم نے دوڑ لگائی تو۔ٹھیک ہے۔
اور اگر ٹریننگ کی تو پھردو باتیں ہوں گی ۔
یا تو ہمیں یونٹ میں رکھیں گے یا پھر بارڈر پر بھیجیں گے۔
ایونٹ میں بھیجیں پھر تو ٹھیک ہے اور اگر بارڈر پر بھیجا تو پھردو باتیں ہوں گی😂😀😁۔
یا تو امن رہے گا یا جنگ ہوگی ۔۔
اگر امن رہا تو ٹھیک ہے اور اگر جنگ ہوئی تو پھر دو باتیں ہونگی۔۔😂😀😁
یا ہم انھیں ماریں گے یا وہ ہمیں ماریں گے۔۔
ہم انھیں ماریں پھر ٹھیک ہے اور اگر انہوں نے ہمیں مارا تو پھردو باتیں ہونگی۔😂😀😁
یا تو ہماری لاش ہماری فوج اٹھاۓ گی یا پھر دشمن لے جایں گے۔
اگر ہماری فوج لے آئی پھر تو ٹھیک ہے اور اگر دشمن لے گئے تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔😂😀😁
یا تو وہ اسے دفنائیں گے یا جنگل میں پھینک دیں گے۔
اگر دفنا دیں گے تو ٹھیک ہے۔اور اگر جنگل میں پھینک دی تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔😂😀😁
یا تو اسے جنگلی درندےکھائیں گے ۔یا پھر پرندے کھائیں گے۔
اگر در ندے کھائیں تو ٹھیک اور اگر پرندے کھائیں گے تو پھر دو باتیں ہونگی۔😂😀😁
یا ہماری ہڈیاں زمین میں دب جائیں گی یا پھر صابن بنانے والے لے جائے گے۔
اگر زمین میں دب گئیں تو ٹھیک اور اگر صابن والے لے گے تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔😂😀😁
یا تو وہ کپڑے دھونے کے لیے بنائیں گے یا نہانے کے لئے۔
اگر تو کپڑے دھونے کے لئے بنائیں تو ٹھیک اور اگر نہانے کے لئے بنائے تو دو باتیں ہوں گی
یا تو لڑکے اس صابن سے نہائے گے یا پھر لڑکیاں نہائے گیں اگر لڑکے نہائے تو ٹھیک
اگر لڑکیاں نہائے تو اس سے مجھے شرم آتی ہے🙈🙈🙈🤣😂

02/12/2022

ایک یونیورسٹی میں ریسرچ ہو رہی تھی کہ "مرد کو دوسری شادی کی خواہش کب تک رہتی ہے"
پروفیسر صاحب نے کہا 60 سال سے نیچے والوں سے پوچھنا وقت کا زیاں ہے۔ ایسا کریں 60 سال سے اوپر والے مردوں سے پوچھیں۔
چناچہ طالبعلم ایک 60 سالا بزرگ نظام دین سے سوال کیا تو بزرگ نے کہا کیا تمہارے پاس کوئی رشتہ ہے۔ طلبا جان گئے
پھر طلبا نے ایک 70 سالا بزرگ چراغ دین سے پوچھا اس نے کچھ ایسا ہی جواب دیا۔ ایسے ہی ایک 80 سالا بزرگ سے پوچھا تو بھی ایسا ہی جواب ملا۔
اس کے بعد ایک 90 سالا بزرگ امام دین سے سوال کیا تو بزرگ بولے آہستہ بات کرو تمہاری چاچی کے کان بہت باریک ہیں فورا سن لے گی۔ یعنی جواب ہاں میں تھا۔
اب طلبا علاقے کے سب سے بڈھے کھوسٹ نیک محمد عرف نصر عثمانی کے پاس گئے جس کے ہاتھ اور سر رعشہ سے کانپ رہے تھے۔ ان سے سوال کیا کہ مرد کو دوسری شادی کی خواہش کب تک رہتی ہے۔ تو نصر صاحب کے ہاتھوں اور سر کی حرکت ایک دم رک گئی اور فرمایا "میرا خیال ہے قُل تک تو رہتی ہے۔"😁😁😂😂😝

Want your business to be the top-listed Clothing Store in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Lahore
JAWADAZAM