Abs Real Estate

Abs Real Estate

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abs Real Estate, Real Estate, Bahria Town, Lahore.

13/09/2024

السلام علیکم
امید ہے کہ آپ خیروعافیت کےساتھ ہوں گےجیساکہ آپ کے علم میں ہےکہ پاکستان میں بروز منگل اور مختلف ملکوں میں بروز پیر 12 ربیع الاول ہے یہ دن پوری انسانیت کےلئے اس لئے اہمیت کا حامل ہےکہ اس دن خاتم المرسلین آخری نبی کی ولادت ہوئی اور آپ کی ولادت سے دنیا کی جہالت دور ہوئی ۔ آپ کی ولادت کو اللہ تعالی نے پوری انسانیت کےلئے اپنا احسان فرمایا ہے ۔ امتی ہونے کی حیثیت سے لازم ہے کہ ہم بھی اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی کااظہار اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کریں، ہوسکے تو شکرانہ کے طور پر روزہ رکھیں،حسب حیثیت ولادت مصطفی کی خوشی میں اسوہ رسول کو اپناتے ہوئے غریبوں کی مدد کریں، اپنے عزیزوں کو بلاکر دعوت شکرانہ کا اہتمام کریں ، حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادت کی خوشی گھر میں قرآن کی تلاوت ، حمد باری تعالی ، نعت رسو ل مقبول پڑھیں شیرنی تقیسم کریں۔
یقینا یہ سب عمل اللہ کی بار گاہ میں مقبول ہوں گے اور آپ کو اجر بھی ملے گا۔نماز کی پابندگی ، برائی سے بچنا ،نیکی کرنا، اپنوں اور عزیزوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا،حسب توفیق غریبوں کی مدد کرنا، حلال روزی کمانا، ماں باپ ،بیوی بچوں ، بہن بھائیوں اور آس پڑوس کے محلہ داروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا ان کی خدمت کرنا سب نیکی کے کام ہیں ۔
اللہ تعالی ہم سب کو حضور علیہ الصلاۃ و السلام کی ولادت کی خوشیاں عطا فرمائیے ،برکتیں نصیب ہو، آپ کی زندگی کی پریشانیاں دور ہوں ،صحت وسلامتی اور عافیت کی زندگی نصیب ہو۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
آپ کی دعاؤں کا طالب
زاہد فاروقی

Want your business to be the top-listed Realtor/realty Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Bahria Town
Lahore