Muhammad Saud
artist (Naatkhwan)
03/08/2023
السلام علیکم استادِ گرامی جناب حافظ محمد ارشد نقشبندی صاحب کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اسے کسی بھی قسم سے کوئی بھی میسج میسج موصول ہو تو اس کو سیریس نہ لیا جائے کیونکہ اس آئی ڈی سے اب حافظ صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہے فیس بک پیج بھی اور فیس بک آئی ڈی بھی حافظ صاحب کی ہیک ہو چکی ہے
05/04/2022
ذات ان کی طہارت کا ہے آئینہ
ان کی خاطر یہ محشر میں ہو گی ندا
پست نظریں کرو آ گئیں فاطمہ
"سیدہ، زاہرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام"
پا لیا راز کیسا مہ و مہر نے
دیکھ کر اس کا روضہ مہ و مہر نے
کر لیا نور دونا مہ و مہر نے
"جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مہر نے
اس ردائے نزاہت پہ لاکھوں سلام"
لے کے اپنی تمنا مہ و مہر نے
پوچھ کر ان کا رستہ مہ و مہر نے
دامنِ دل بچھایا مہ و مہر نے
"جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مہر نے
اس ردائے نزاہت پہ لاکھوں سلام"
سید اعجاز حسین عاجز
یوم سیدئہ کائنات سلام اللہ علیہا
3رمضان المبارک
5/4/2022
Click here to claim your Sponsored Listing.