Naila Rathore- Poetess
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naila Rathore- Poetess, Public Figure, Lahore.
10/02/2026
غزل
یہ ترے مزاج کی تلخیاں کہیں رنجشوں کو ہوا نہ دیں
تو کہے اگر تو کبھی کبھی کا یہ رابطہ بھی گھٹا نہ دیں
ملے اب تو جاں کو کہیں اماں رہیں کب تلک یونہی بے اماں
وہ جو خواب تھا کسی آنکھ کا اسے خواب سے ہی مٹا نہ دیں
تجھے جب ملیں کبھی فرصتیں تو یہ بیٹھ کے ذرا سوچنا
کہ بنے ہوئے ہیں جو راہبر وہی بستیوں کو جلا نہ دیں
کہیں کس سے یہ اپنی داستاں جسے دیکھو وہ ہے دکھا ہوا
یہ جدا مزاج کے لوگ ہیں تجھے پستیوں سے ملا نہ دیں
ہے عجب طرح کی یہ بےکلی نہیں چین ایک بھی پل مجھے
کہ تری انا کے یہ مسئلے کہیں دکھ کا جال بچھا نہ دیں
تو ذرا سنبھل کے اٹھا قدم نہ سمجھ یوں خود کو ہی عقل کل
مرے دوست تیرے حبیب ہی تجھے راستے میں دغا نہ دیں
نائلہ راٹھور
Click here to claim your Sponsored Listing.