Shifa e Shafi Homoeo
We provide you quality medical services and all kind of Homoeo & Herbal medicines.
product's
21/10/2022
شوگر، جگر اور جگری یار۔۔۔۔
ایک سوال اکثر شوگر کے مریض پوچھتے ہیں کہ رات کو میں نے کھانے کے دو گھنٹے بعد شوگر چیک کی وہ 120 تھی۔ جب صبح چیک کی تو 135 تھی۔ جبکہ میں نے تو کچھ کھایا بھی نہیں۔
یہ شوگر کیسے بڑھ گئی؟
آپ جو کچھ بھی کھاتے ہیں وہ ہضم ہونے کے بعد جگر کے ذریعے شوگر میں تبدیل ہوتا ہے اور شوگر خون میں جاتی ہے جہاں سے وہ خلیوں تک پہنچتی ہے۔
جگر کچھ شوگر ایمرجنسی کیلیے اپنے اندر سٹور بھی کرلیتا ہے۔ اس شوگر کو glycogen کہتے ہیں۔
خون میں شوگر کی کمی ہوجائے تو بندہ بے ہوش بھی ہوجاتا ہے۔
رات کو آپ سوئے شوگر 120 تھی۔ صبح آپ نے کام پر جانا ہے۔ توانائی چاہیے۔ ناشتہ کب آئے گا۔ کام کی جلدی ہے۔ پریشانی ہورہی ہے۔
ایسے موقعے پر آپ کا جگر آپ کو اپنی سٹور کی ہوئی شوگر سے وقتی گزارے کیلیے کچھ شوگر ادھار دے دیتا ہے۔ جس سے آپ کا شوگر لیول بڑھ جاتا ہے۔
اس کو Dawn Phenomenon بھی کہتے ہیں۔
یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب آپ سفر میں ہوں۔ پریشانی میں ہوں۔ بیوی سے پھڈا چل رہا ہو۔ ناشتہ غیر یقینی ہو۔
ذرا بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جگر کام کررہا ہے۔
آخر جگر ہے نا!
جگر نے آپکی ضرورت آپکی درخواست سے پہلے ہی پوری کردی۔
جگر نے سوچا کہ میرے یار کو پتا نہیں ناشتہ کب ملے گا۔ یہ low sugar کی وجہ سے مر نہ جائے۔ اس نے پہلے ہی انتظام کردیا۔
یہی وجہ ہے اچھے دوستوں کو "جگری یار" کہتے ہیں۔ جگری یار بغیر کہے آپ کو چائے پلاتا ہے۔ جگری یار بیغیرتی نہیں کرتا۔ وہ ضرورت پڑنے پر چھپتا نہیں ہے۔
آپ بھی جگر کی صحت کا خیال رکھیں۔ چینی بیکری آیٹمز کوک پیپسی شراب سے پرہیز کریں۔ آپ کا جگر تندرست رہے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Lahore
54780
Opening Hours
| Monday | 12:30 - 23:00 |
| Tuesday | 12:30 - 23:00 |
| Wednesday | 12:30 - 23:00 |
| Thursday | 12:30 - 23:00 |
| Friday | 12:30 - 23:00 |
| Saturday | 12:30 - 23:00 |
| Sunday | 15:00 - 23:00 |