Some Different Taste
Social Writer | Weather Lover | Rice Expert
بارش کی خبریں 🌩️
دوستو! حبس مسلسل جاری ہے، اتنی گرمی نہیں ہے جتنی حبس کی وجہ سے محسوس ہو رہی ہے، جولائی میں گرمی کی شدت حبس کی وجہ سے ہی محسوس ہوتی ہے، امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹھنڈی بارشوں کے سبب موسم کی شدت اور حدت میں کچھ کمی آئے گی، پی ایم ڈی کے مطابق آج سے کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش شروع ہو جائے گی، کل ہفتے کے دن سے پنجاب، کے پی کے اور گلگت میں زبردست بارش شروع ہونے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب کے بھی اکثر شہروں میں بھی کل رات سے بارش متوقع ہے، بلوچستان اور سندھ کے کچھ شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ ملک میں وقفے وقفے سے 13 جولائی تک چلے گا، ظاہر ہے کہ ساون میں سب جگہ موسلادھار بارش تو نہیں ہوتی، کہیں صرف گرج چمک، کہیں ٹھنڈی آندھی، کہیں رم جھم، کہیں ژالہ باری اور کہیں موسلادھار بارش، کہیں خوبصورت دھنک،
دھنک کی مناسبت سے فیوچر دلہن کے نام !
'' زرا سی دیر پہلے تو دھنک کے سات ہی رنگ تھے
بنے گا آٹھواں رنگ اب تمہارے مسکرانے سے ''
ایڈمن طیب شیخ
بچپن کا موسم گرما
بچپن میں جب لائٹ جاتی تھی تو ہم گرمیوں کی رات میں چھت پر جا کر لیٹ جاتے تھے، پھوپھو، چچا سب چھت پر آجاتے تھے، آس پاس کے ہمسائے بھی چھتوں پر چڑھے ہوتے تھے، بچپن میں کبھی اتنا شدید حبس نہیں ہوا کرتا تھا، رات کو ہلکی ہلکی ہوا چلا کرتی تھی، لائٹ بند کے باوجود اچھا وقت گزرتا تھا، تب یو پی ایس کا اتنا زیادہ رواج بھی نہیں تھا، ساون میں برسات کی لمبی جھڑی لگتی تھی، دودھ سوڈا پی کر صحن میں پنکھے کے سامنے سو جایا کرتے تھے، اس زمانے میں کولر بھی عیاشی سمجھی جاتی تھی، اب تو سب کچھ بدل گیا۔
ایڈمن طیب شیخ
Click here to claim your Sponsored Listing.