Dr. Usman Abbas Rai
This is the official page of Dr. Usman Abbas Rai, which will share Islamic posts and contents.
21/06/2026
11/06/2026
فوائد الحدیث
1.اسلام میں مشورہ کی بہت اہمیت ہے
2.قرآن مجید کی سورۃ الشوری میں مومنین کی بیان کردہ صفات میں مشورہ دینا بھی شامل ہے
3.مشورہ کو امانت قرار دیا گیا ہے
4.مشورہ طلب کرنے والا آپ کو اپنا خیرخواہ اور محسن سمجھ رہا ہوتا ہے
5.مشورہ دینے والے کو غلط مشورہ ہرگز نہیں دینا چاہیے
6.درست، صحیح، فہم و فراست سے لبریز مشورہ اپنے بھائی سے خیر خواہی اور نیکی ہے
7.جانتے بوجھتے غلط مشورہ خیانت اور گناہ ہے
07/06/2026
فوائد الحدیث
1.قرآن مجید کتاب رشد وہدایت ہے
2.قرآن مجید کے بنیادی حقوق میں ناظرہ قرآن، ترجمہ قرآن، تفہیم قرآن، عمل بالقرآن، ابلاغ القرآن اور قانون بالقرآن شامل ہیں
3.قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا بہت اجر وثواب ہے، ایک حرف کی دس نیکیاں ملتی ہیں، روز قیامت قرآن مجید سفارشی بن کرآئے گا،اہل قرآن درحقیقت اہل اللہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کے پسند فرمودہ ہیں
05/06/2026
فوائد الحدیث
1.ہر مسلمان اور مؤمن کو حصولِ جنت کی طلب بھی ہونی چاہیے اور اس کے لیے کوشش بھی کرنی چاہیے
2.اس حدیث میں چار اعمال بجالانے پر جنت میں بآسانی داخلہ کی بشارت دی گئی ہے
3.حدیث میں مذکور تمام اعمال بہت عمدہ اور تاثیر سے لبریز ہیں
4.سلام عام کرنے سے مراد یہ ہے کہ ملاقات کے وقت، شناخت و عدم شناخت دونوں صورتوں میں، گھر والوں کو، اہل مجلس کو، دوست احباب کو، رشتہ داروں کو اور عام مسلمانوں کو السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سے تحفہ دیں اور وصول کریں، نیکیاں بھی ملیں گی اور تحائف کی صورت میں محبت و مودت کا تبادلہ بھی ہوگا
5.کھانا کھلانا بھی بہت عظیم عمل ہے، صرف جاننے والوں اور امیروں کی دعوت تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ غریب اور حق دار لوگوں کو اپنے دستر خوان کا حصہ بنانا چاہیے، اس سے غرور، تکبر، فخر اور بڑائی کا خاتمہ ہوگا اور برکت، محبت، تعلق داری کا حصول ہوگا
6.صلہ رحمی سے مراد یہ ہے کہ رشتہ داریاں ختم نہ کریں، بات بات پر الجھ کر رشتے مت توڑیں، ان کو کچے دھاگے مت سمجھیں بلکہ ان کی قدر کریں اور رشتہ داریاں جوڑیں، ان کو جوڑنے کی کوشش کریں
7.نماز تہجد کا اہتمام کریں، اس وقت بہت سی برکات کا نزول ہوتا ہے
02/06/2026
فوائد الحدیث
1.فتنوں اور آزمائشوں کے ادوار میں کیا کردار ادا کرنا چاہیے اس کی راہ نمائی ملی ہے
2.فتنوں کی اہم نشانیاں یہ ہیں کہ وعدہ خلافی کا عام ہونا، امانتوں میں خیانت کا عام ہونا اور آپسی اختلافات میں شدت آنا
3.ان ادوار میں کیا کردار ادا کرنا ہے اس کی راہ نمائی یہ ہے کہ گھر میں رہیں، زبان کو بطور ضرورت استعمال کریں، نیک کام کرنا اور برائی سے بچنا، اپنی فکر کرنا اور لوگوں کی فکر چھوڑدینا.
4.صحابہ کا جذبہ خیر کا حصول دیکھیں کہ فوری طور پر قریب ہوکر راہنمائی حاصل کی ہے
5.احادیث کی تمام بڑی اور اہم کتب میں ابواب الفتن موجود ہیں ،آج کے دور میں ان کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore