Halqa e Arbab e Zauq - Registered

Halqa e Arbab e Zauq - Registered

Share

“Official page of a distinguished literary organization with 86 years of service in promoting literature and nurturing authors.”

Photos from Halqa e Arbab e Zauq - Registered's post 19/04/2026

حلقہ اربابِ ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

17 اپریل 2026 بروز جمعتہ المبارک حلقہ اربابِ ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس معروف اور سینئر شاعر ڈاکٹر طاہر شبیر کی زیرِ صدارت شروع ہوا ۔ مہمان خصوصی معروف شاعر و ادیب شوکت علی ناز تھے ۔ احمد نواز مگھیانہ نے اپنی غزل اور علی نجیب نے اپنا افسانہ بعنوان " سراب" تنقید کے لیے پیش کیا ۔پیش کردہ تخلیقات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور ان کے محاسن و معائب کھل کر بیان کیے گئے ۔ گفتگو میں حصہ لینے والوں میں پروفیسر محمد عباس مرزا ، پروفیسر شفیق احمد خان ، علی نواز شاہ ، ہمایوں پرویز شاہد ، مشتاق قمر ، محمد نواز مگھیانہ ، علی نجیب ، فیصل زمان چشتی ، مہمان خصوصی شوکت علی ناز اور صاحب صدارت ڈاکٹر طاہر شبیر شامل تھے ۔ سب سے آخر میں مہمان خصوصی اور صاحب صدارت سے ان کا کلام بھی سنا گیا ۔ انہوں نے بہترین کلام عطا اور بےپناہ داد و تحسین سمیٹی ۔
صاحب صدارت کے کلام کے ساتھ ہی اجلاس کے اختتام کا
اعلان کر دیا گیا ۔۔

17/04/2026
Photos from Halqa e Arbab e Zauq - Registered's post 14/04/2026

حلقہ اربابِ ذوق کے زیر اہتمام ممتاز ناول نگار ڈاکٹر اسد محمود خان کے تازہ ناولوں " اذن" اور "ارادہ" کی تقریب پذیرائی ۔۔

10 اپریل 2026 بروز جمعتہ المبارک حلقہ اربابِ ذوق کا اجلاس خصوصی اجلاس تھا جس میں ممتاز ناول نگار ڈاکٹر اسد محمود خان کے دو تازہ ناولوں "اذن" اور " ارادہ" کی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس خوبصورت اور پروقار تقریب کی صدارت ممتاز شاعر و ادیب اور نقاد جناب فیصل اقبال اعوان نے کی ۔ مہمان خصوصی ممتاز سینیئر شاعر و ادیب اور دانشور ممتاز حسین زاہد تھے ۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر فرحت عباس شاہ ، ڈاکٹر یونس خیال ، پروفیسر شفیق احمد خان ، علی نواز شاہ ، فیصل زمان چشتی ، مہمان خصوصی ممتاز حسین زاہد ، صاحب کتب ڈاکٹر اسد محمود خان اور صاحب صدارت فیصل اقبال اعوان شامل تھے ۔ تمام مقررین نے ڈاکٹر اسد محمود خان کی علمی و ادبی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کیا اور ان کی تخلیقات کو اُردو زبان و ادب کا بہترین اثاثہ قرار دیا ۔ صاحب کتب ڈاکٹر اسد محمود خان نے حلقہ اربابِ ذوق کا شکریہ ادا کیا اور تمام حاضرین و مقررین کا بھی جو اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر تشریف لائے ۔۔ اس طرح یہ خوبصورت اور شاندار تقریب اپنے دامن میں کئی یادیں سمیٹتی ہوئ اختتام پذیر ہوئی ۔۔

Photos from Halqa e Arbab e Zauq - Registered's post 09/04/2026

حلقہ اربابِ ذوق کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ

3 اپریل 2026 بروز جمعۃ المبارک حلقہ اربابِ ذوق کا اجلاس خصوصی اجلاس تھا جس میں عید ملن مشاعرے کا اہتمام کیا گیا صدارت ممتاز سینیئر شاعر و ادیب اور دانشور ڈاکٹر سعید اقبال سعدی نے کی۔ مہمانان خصوصی ممتاز سینیئر شعراء اعجاز رضوی اور شفیق احمد خان تھے ۔ مہمانان اعزاز ڈاکٹر خالدہ انور اور شگفتہ نعیم ہاشمی تھیں نظامت کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری حلقہ فیصل زمان چشتی نے ادا کیے ۔ دیگر شعراء کرام کے اسمائے گرامی ہیں ۔

صدارت : ڈاکٹر سعید اقبال سعدی
مہمانان خصوصی : اعجاز رضوی ۔ شفیق احمد خان
مہمانان اعزاز : ڈاکٹر خالدہ انور ۔ شگفتہ نعیم ہاشمی
نظامت: فیصل زمان چشتی

دیگر شعراء کرام :

ڈاکٹر فرحت عباس شاہ ۔ ہمایوں پرویز شاہد ۔ ڈاکٹر آثر اجمل ۔ راغب تحسین۔ نعمان منظور ۔ ڈاکٹر طاہر شبیر حسنین اختر ۔ طاہر محمود ہاشمی ۔ مشتاق قمر ۔ انصر منیر ۔ احمد نواز مگھیانہ ۔ ڈاکٹر علی ادیب ۔ قاسم مقصود ۔ ہنزلہ شاہد ۔ رضوان رضوی ۔ وقار احمد خان۔ رانا سجاد ۔ رانا عظیم ۔ صادق انجان ۔ حکیم احسان گوندل اور ریئس مبین شامل تھے ۔

Photos from Halqa e Arbab e Zauq - Registered's post 29/03/2026
Photos from Halqa e Arbab e Zauq - Registered's post 29/03/2026

تعزیتی ریفرنس بیاد محترمہ ثمینہ سید

27 مارچ 2026 بروز جمعۃ المبارک حلقہ اربابِ ذوق کے زیر اہتمام ممتاز شاعرہ و ادیبہ محترمہ ثمینہ سید صاحبہ کی یاد میں پاک ٹی ہاؤس میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب عرفان صادق نے کی ۔ اظہار خیال کرنے والوں میں پروفیسر شفیق احمد خان ، علی نواز شاہ ، فیصل زمان چشتی ، آصف جاوید ، ہمایوں پرویز شاہد ، مشتاق قمر ، ملک ارشاد ، اعجاز فکرال ، سجاد علی بھنڈر اور صاحب صدارت عرفان صادق شامل تھے ۔ تمام مقررین نے محترمہ ثمینہ سید کی گرانقدر علمی و ادبی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ، ان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ۔ اس کے ساتھ ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

18/03/2026

خبر غم

حلقہ اربابِ ذوق رجسٹرڈ کی پوری انتظامیہ معروف شاعرہ و ادیبہ محترمہ ثمینہ سید کی وفات پر گہرے افسوس اور رنج وغم کا اظہار کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی آخرت کی منازل آسان فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Pak Tea House
Lahore
54000

Opening Hours

19:00 - 22:00