Daily Update Layyah
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Update Layyah, Writer, Distract Layyah, Layyah.
28/10/2025
🌿 شفقت علی بھٹہ صاحب — فتح پور کے شہزادے
تحریر: مفتی عبدالرحیم
اللہ تعالیٰ بعض بندوں کو اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے چن لیتا ہے۔ وہ جہاں بھی ہوں، وہاں راحت، خیر اور برکت کے اسباب پیدا ہوتے ہیں۔ انہی خوش نصیب لوگوں میں سے ایک ممتاز نام ہے جناب شفقت علی بھٹہ صاحب کا، جو حقیقت میں فتح پور کے شہزادے کہلانے کے مستحق ہیں۔
خلوص و محبت کے علمبردار
بھٹہ صاحب کی شخصیت خلوص، محبت اور خیر خواہی کا حسین مجموعہ ہے۔ وہ ہمیشہ نرم گفتار، عاجزانہ مزاج اور مسکراہٹ سے لبریز چہرے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
ان کا ہر عمل اس بات کا گواہ ہے کہ وہ مظلوم کے بازو، غریب کے ساتھی، اور اہلِ دل کے مخلص خیر خواہ ہیں۔
بیواؤں کے مددگار، یتیموں کے سہارے
بھٹہ صاحب نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بیواؤں اور یتیموں کی کفالت میں وقف کر رکھا ہے۔ وہ ایسے گھروں میں خوشیوں کے دیپ جلاتے ہیں جہاں امید کے چراغ بجھ چکے ہوتے ہیں۔ ان کے دروازے پر آنے والا کبھی مایوس واپس نہیں جاتا۔
غریب بچیوں کی تعلیم و شادی میں خصوصی خدمات
وہ غریب اور نادار بچیوں کی تعلیم و شادی کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کے نزدیک ایک بچی کو تعلیم دینا ایک نسل کو سنوارنے کے مترادف ہے، اور ایک بیٹی کی شادی میں تعاون کرنا ایک گھر کو آباد کرنے جیسا عمل ہے۔
وہ اس کام کو محض سماجی فریضہ نہیں بلکہ دینی خدمت سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔
مریضوں کے علاج کے لیے تگ و دو
شفقت علی بھٹہ صاحب کے خدمت کے دائرے میں مریضوں کی مدد بھی شامل ہے۔
کوئی بیمار علاج کا متحمل نہ ہو، تو وہ خود آگے بڑھ کر اس کے علاج، دوائی اور اسپتال کے انتظامات میں معاونت کرتے ہیں۔
ان کے لیے مریض کی مسکراہٹ ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
درحقیقت مریضوں کے علاج کے لیے تگ و دو کرنا ان کا شیوہ ہے۔
شہر کی خوبصورتی اور ماحول دوستی
فتح پور شہر کی صفائی، خوبصورتی اور سبز ماحول کے لیے ان کی محنت نمایاں ہے۔
پودے لگانا، درختوں کی آبیاری اور ماحول کو سرسبز بنانا ان کے محبوب مشاغل میں شامل ہے۔
ان کا یقین ہے کہ “درخت لگانا صرف نیکی نہیں بلکہ صدقۂ جاریہ ہے۔”
نوجوانوں کے لیے پیغام
شفقت علی بھٹہ صاحب کی زندگی نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے —
> نوجوانوں کو دعوت ہے کہ وہ بھی اس میدانِ خدمت میں اتریں،
مخلوقِ خدا کے کام آئیں،
اور اپنے شہر، قوم اور دین کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنیں۔
محبت، عاجزی اور مقبولیت
بھٹہ صاحب کی سادگی، نرمی اور خلوص نے انہیں ہر دل عزیز بنا دیا ہے۔
وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف انسانیت کی بھلائی کو مقصد بنائے ہوئے ہیں۔
ان کی محفل میں بیٹھنے والا سکون، محبت اور خیر کی خوشبو محسوس کرتا ہے۔
دعا اور فخر
اللہ تعالیٰ شفقت علی بھٹہ صاحب کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،
ان کی عمر، صحت، عزت اور نیکیوں میں برکت عطا فرمائے،
اور انہیں دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے۔
اور مجھے فخر ہے کہ یہ میرا شاگرد ہے۔ 🌹
اللّٰہم آمین یا رب العالمین 🌿
06/10/2025
معین خان کا سفر – ایک چھوٹے شہر سے کامیابی کی بلندیاں تک
میرا نام معین خان ہے، اور میں ضلع لیہ کے ایک خوبصورت مگر چھوٹے سے قصبے لدھانہ سے تعلق رکھتا ہوں۔ میری زندگی کا آغاز عام مگر خواب بڑے تھے۔ میں نے اپنی میٹرک کی تعلیم گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول لدھانہ سے مکمل کی، اور انٹرمیڈیٹ پنجاب کالج لیہ سے کیا۔
انٹر کے بعد، میرے ایک دوست نے مجھے ایک موقع دیا جو بظاہر نوکری لگ رہا تھا، مگر دراصل وہ Tiens کمپنی کا بزنس تھا۔ میں نے اس موقع کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور تقریباً ایک سال اس کمپنی کے ساتھ گزارا۔ اس دوران میں نے زندگی کے بہت سے تجربات حاصل کیے۔ مگر یہ وقت آسان نہ تھا — مالی مشکلات، جیب خرچ کی کمی، اور لوگوں کی باتیں میرا حوصلہ توڑنے کے لیے کافی تھیں۔ لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔ میں نے خود سے وعدہ کیا کہ میں رکوں گا نہیں، کیونکہ میرا یقین تھا کہ اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جو ہمت نہیں ہارتے۔
اسی یقین کے ساتھ میں نے اپنے شہر کو چھوڑ کر لاہور کا رخ کیا تاکہ اپنی تعلیم دوبارہ شروع کرسکوں۔ ایک نئے شہر میں قدم رکھنا اور سب کچھ نئے سرے سے شروع کرنا آسان نہیں تھا، مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں نے اپنی گریجویشن یونیورسٹی آف لاہور سے مکمل کی، اور یہ میری زندگی کی پہلی بڑی کامیابی تھی۔
گریجویشن کے بعد مجھے اپنی پہلی حقیقی نوکری اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور میں سیکیورٹی سپروائزر کے طور پر ملی۔ میں نے دل لگا کر محنت کی، اور صرف ایک سال میں مجھے ترقی دے کر اسٹیشن سیکیورٹی انچارج بنا دیا گیا۔ یہ لمحہ میرے لیے فخر کا باعث تھا۔
پھر اچانک کووڈ-19 کی وبا آگئی، اور بدقسمتی سے میں نے اپنی نوکری کھو دی۔ مگر میں نے ہار نہیں مانی۔ میں نے ایک اسکول میں استاد کے طور پر کام شروع کیا۔ اگرچہ میں نے ایمانداری سے کام کیا، لیکن جلد ہی محسوس ہوا کہ یہ میرا اصل شعبہ نہیں ہے۔ چھ ماہ بعد میں نے یہ نوکری چھوڑ دی اور ایک کال سینٹر (Jazz Network) میں کسٹمر ریپریزنٹیٹو کے طور پر کام شروع کیا۔ اس تجربے نے مجھے بات چیت، صبر، اور لوگوں سے نمٹنے کا ہنر سکھایا۔
ایک سال بعد، قسمت نے ایک بار پھر مجھے موقع دیا اور مجھے دوبارہ اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور میں آپریشنز ڈیپارٹمنٹ میں اسٹیشن ماسٹر کی حیثیت سے شامل ہونے کا موقع ملا۔ میں نے دو سال وہاں کام کیا اور قیمتی تجربہ حاصل کیا۔
حالیہ دنوں میں، مجھے ایک نیا موقع ملا — الیکٹرو بس لیہ میں منیجر آپریشنز کے طور پر۔ یہ میرے لیے ایک خواب کی تکمیل جیسا لمحہ تھا — اپنے ضلع میں واپس آکر ایک ذمہ دار عہدے پر کام کرنے کا موقع۔
آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو محسوس کرتا ہوں کہ میری زندگی کا ہر مشکل لمحہ دراصل ایک سبق تھا۔ غربت، ناکامی، اور لوگوں کی باتوں کے باوجود میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ میں نے ہمیشہ خود پر، اپنی محنت پر، اور سب سے بڑھ کر اللہ پر یقین رکھا۔
میری کہانی ان سب کے لیے ایک پیغام ہے جو زندگی کی مشکلات سے گھبراتے ہیں:
کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی، یہ ان لوگوں کو ملتی ہے جو ہار ماننے کے بجائے ڈٹے رہتے ہیں۔
کبھی ہمت نہ ہارو — اللہ ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے۔
30/08/2025
*لیہ کے تھانہ چوک اعظم کی حدود میں حیات نہر سے ایک مرد کی لاش ملی ہے جو اس کے متعلق جانتا ہو وہ ان نمبر پر رابطہ کرے لیہ بھکر اور میانوالی کے رہائشی افراد اسکی شناخت کریں ایس ایچ او انسپکٹر عرفان باجوہ چوک اعظم 03007195001 طارق مسعود خان ASI تھانہ چوک اعظم 03026972242محمد عمر شاکر سماجی رہنما
03136522265
30/08/2025
صغیراحمد بھٹی انسان دوستی کی مثال
تحریر ۔۔۔۔ارشادراۓ
کبھی کبھی کسی گاؤں کی گلیوں میں ایک ایسا چراغ جل اٹھتا ہے جو صرف اپنا راستہ روشن نہیں کرتا بلکہ پورے قبیلے کو روشنی عطا کرتا ہے۔ ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن کے ایک چھوٹے سے گاؤں بستی ریحان کی مٹی سے ایک ایسا ہی چراغ اُٹھا، جس کا نام ہے صغیر احمد بھٹی ۔
یہ بستی کبھی غربت اور محرومی کی ایک جیتی جاگتی تصویر تھی۔ کچے مکان، ٹوٹتی دیواریں، روزگار کی کمی اور تعلیمی پسماندگی اس گاؤں کا مقدر تھیں۔ مگر انہی گلیوں میں کھیلنے، پڑھنے اور جوان ہونے والے صغیر بھٹی نے خواب دیکھا کہ یہ محرومی کسی نہ کسی دن ختم ہوگی۔ اس خواب کی تعبیر کے لیے وہ پہلے دبئی اور پھر سعودی عرب کے شہرِ مدینہ پہنچے، جہاں وہ آج ایک بڑی کمپنی میں ڈائریکٹر آف فنانس کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
لیکن صغیر بھٹی کی اصل پہچان صرف انفرادی ترقی نہیں۔ اصل کہانی یہ ہے کہ انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنی ذات تک محدود نہیں رکھا بلکہ اپنے گاؤں کے ہر در و دیوار کو اس روشنی میں شامل کیا۔ صغیر بھٹی نے اپنی مدد سے بستی کے نوجوانوں کو تعلیم دلوائی، انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے اور پھر انہی نوجوانوں کو سعودی عرب میں مستحکم مستقبل سے جوڑا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ وہی بستی، جو کل تک غربت اور مفلسی کا استعارہ تھی، اب خوبصورت پختہ مکانات اور بلند و بالا کوٹھیوں سے مزین ہے۔ بیشتر گھروں میں ماہانہ لاکھوں روپے بیرونِ ملک سے آ رہے ہیں، شرح خواندگی آسمان کو چھو رہی ہے اور غربت تقریباً ناپید ہو چکی ہے۔
یہ سب تبدیلی ایک فرد کے جذبے، عزم اور غریب پرور سوچ کا نتیجہ ہے۔ صغیر بھٹی آج بھی فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اگر بستی کا کوئی گھر اپنی مشکلات کا شکار ہو تو وہ اس کی ضروریات پوری کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ان کا کردار ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اصل کامیابی وہ ہے جو دوسروں کے نصیب بھی بدل دے۔
صغیر احمد بھٹی نہ صرف بستی ریحان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ ان کی داستان اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف اور سوچ بلند ہو تو کوئی کچی بستی بھی ترقی کے مینار میں بدل سکتی ہے۔
اللہ کرے کہ یہ روشنی ہمیشہ قائم و دائم رہے اور صغیر بھٹی جیسے چراغ ہر بستی میں جل اٹھیں۔ آمین۔
21/08/2025
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ضلع لیہ کے مختلف سکولز کا دورہ کیا، جن میں گورنمنٹ ہائی اسکول میاں والا جدید، جی ایچ ایس صابو وال، جی جی ایچ ایس چوک اعظم اور گورنمنٹ ہائی اسکول چک نمبر 353 ٹی ڈی اے شامل ہیں۔
اس دوران انہوں نے 9ویں اور 10ویں جماعتوں کی کلاسز کا معائنہ کیا، طلبہ کے تعلیمی معیار اور کلاس ورک کو چیک کیا اور اساتذہ و انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈسپلن، صفائی اور بہتر تعلیمی ماحول کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے طلبہ کو محنت، لگن اور ہنر پر مبنی معیاری تعلیم کے ذریعے اپنے روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کی تلقین کی۔اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن کی انسپکشن ٹیم، ماجد دُرّانی صاحب (ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری، ڈیرہ غازی خان) بھی ہمراہ تھے جنہوں نے سکولوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں Appreciation Letterبھی جاری کیئے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Layyah