Dr Sher Muhammad Awan

Dr Sher Muhammad Awan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Sher Muhammad Awan, Politician, Lodhran.

17/06/2026

ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کے جہانیاں کے زمانۂ طالب علمی کے کلاس فیلو، ملک بشیر اعوان صاحب (سابق صدر ڈسٹرکٹ بار خوشاب، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد اور سابق سٹی ناظم جوہرآباد) سے راشد حسین اعوان صاحب ایڈووکیٹ، جوہرآباد کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر راشد حسین اعوان صاحب ایڈووکیٹ، جو ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب سے عقیدت اور محبت رکھنے والی شخصیت ہیں، نے ڈاکٹر صاحب کا ذکرِ خیر کیا۔ گفتگو کے دوران ملک بشیر اعوان صاحب نے اپنے دیرینہ ساتھی اور کلاس فیلو ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کی شخصیت، علمی خدمات، سماجی کردار اور عوامی وابستگی کو نہایت عمدہ اور دلنشین الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملک بشیر اعوان صاحب نے کہا کہ ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب ہمیشہ سے اعلیٰ اخلاق، خلوص، خدمتِ خلق اور مثبت طرزِ فکر کے حامل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں جس طرح عوامی خدمت، پیشہ ورانہ دیانت داری اور سماجی فلاح کو ترجیح دی، وہ قابلِ تقلید ہے۔ ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کردار اور عمل سے معاشرے میں عزت و احترام حاصل کیا۔
یہ ملاقات محبت، یادوں اور نیک تمناؤں سے بھرپور رہی جس میں ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کی شخصیت اور خدمات کو قدر و منزلت کی نگاہ سے یاد کیا گیا۔
تحریر: حمزہ سلیم اعوان۔

14/06/2026

چالیس سال پرانی ماضی کی یادوں میں جب نئے چہرے اور پُرجوش نوجوان ضلعی کونسل کے رکن منتخب ہو کر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کر رہے تھے، اُس دور میں ڈاکٹر شیر محمد اعوان نے انتخابی میدان میں ملک طیب اعوان مرحوم کو شکست دی تھی۔ وہ ایک یادگار سیاسی مقابلہ تھا جسے آج بھی پرانے سیاسی کارکن اور اہلِ علاقہ دلچسپی سے یاد کرتے ہیں۔
آپ ان ناموں میں سے کن کن شخصیات کو جانتے ہیں؟ ان سے وابستہ اپنی یادیں اور مشاہدات ضرور شیئر کیجیے تاکہ ماضی کے یہ خوبصورت اور تاریخی لمحات دوبارہ تازہ ہو سکیں۔

14/06/2026

2014 میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے معروف پروگرام ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ میں ڈاکٹر شیر محمد اعوان

Photos from Dr Sher Muhammad Awan's post 12/06/2026

یادیں2019 کی جب فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب اپنے صاحبزادگان ڈاکٹر عامر اعوان اور عاطف اعوان کے ہمراہ چاہنے والوں، معززینِ علاقہ، اہلِ خانہ، دوست احباب اور عقیدت مند

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lodhran?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Lodhran