PASHA AGRO Traders Mailsi
ہمارے ہاں ہمہ قسم کی زرعی ادویات اور بیج دستیاب ہے ۔
پاشا ایگرو ٹریڈرز جو نام ہے اعتماد کا
18/02/2026
⸻
🌙✨ رمضان مبارک ✨🌙
Pasha Agro Traders کی جانب سے
تمام مسلمانوں کو
ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت مہینہ
ہم سب کے لیے رحمت، برکت، مغفرت اور ہدایت کا ذریعہ بنائے،
ہمیں روزہ و قیام کی توفیق عطا فرمائے
اور ہمارے گھروں، کاروبار اور زندگی میں
رزقِ حلال، سکون اور ترقی عطا فرمائے۔
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَمَضَانَ
آمین 🤲
🌱 Pasha Agro Traders
Name of Trust
11/02/2026
پریس ریلیز
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی کے سابق صدر شیخ محمد نعیم پاشا سینیئر نائب صدر پنجاب ڈیلر ایسوسییشن تاحیات چیئرمین پیسٹیسائڈ یونین میلسی اور نائب صدر حافظ ممتاز راہ نے بہاولپور میں منعقدہ حبیب بینک لمیٹڈ کی ایک اہم تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پریزیڈنٹ حبیب بینک، مارکیٹنگ ہیڈ اور جی ایم حبیب بینک سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات کے دوران زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن، اجناس خصوصاً گندم کی خریداری اور کاروباری مواقع کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حبیب بینک کے اعلیٰ عہدیداران نے یقین دہانی کرائی کہ میلسی میں ویلیو ایڈیشن اور گندم پرچیز کے منصوبوں کے لیے بزنس کمیونٹی کو بہترین سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ایگریکلچر ہیڈ جناب بلال صاحب جلد میلسی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مقامی تاجروں اور کاشتکاروں سے ملاقات کر کے عملی اقدامات کو حتمی شکل دیں گے۔ مزید برآں، گندم کی خریداری کے لیے بزنس مین حضرات کو بینک کی پالیسی کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جس سے کاشتکاروں کی فصل کی بروقت اور مؤثر خریداری ممکن ہو سکے گی اور انہیں منصفانہ و بہتر ریٹ حاصل ہوں گے۔
شیخ محمد نعیم پاشا نے اس موقع پر کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے اور علاقائی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے زرعی معیشت مضبوط ہوگی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور کسانوں و تاجروں دونوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.