Green Evolution

Green Evolution

Share

We provide complete solutions for High Density fruit orchards farming, horticulture and landscaping.

31/12/2025

بہاریہ مکئی کو کتنی پوٹاسیم درکار ہوتی ہے؟
بہاریہ مکئی کو کب پوٹاسیم درکار ہوتی ہے؟

مکئی کے لئے پوٹاش سب سے اہم کھاد ہے۔۔۔

مکئی کو پوٹاسیم بوقت بجائی/اگاو لازمی دیں۔۔۔

ایم او پی اور ایس او پی 50 کلو والی استعمال کریں۔۔۔

مکئی کو سولیبل پوٹاش کی ضرورت نہیں ہوتی یہ صرف مفروضہ(غلط فہمی) ہے کہ سولیبل پوٹاش کی افادیت زیادہ ہوتی ہے جبکہ زیادہ مقدار کی افادیت ہوتی ہے۔۔۔۔

صرف ٹیسلنگ سے پہلے پوٹاش دینے سے مکئی کی ضرورت اور پوٹاش کی پوری افادیت حاصل نہیں ہوتی ہے۔۔۔

اگر اپ کم مقدار میں پوٹاش استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے بجائی یا اگاو کے وقت استعمال کریں۔۔۔
اس وقت پوٹاش کا استعمال ٹیسلنگ کے وقت پوٹاسیم کی اپلیکیشن سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔۔۔۔

بہاریہ مکئی اپنی کل ضرورت کی پوٹاش کا 65سے70 فیصد اگاو سے 40 دن میں استعمال کرتی ہے۔۔۔

نہری پانی سے زمین اور فصل خاص کر مکئی کی پوٹاش کی ضرورت پوری نہیں ہوتی ہے۔۔۔

پوٹاش کے بوقت بجائی/اگاو استعمال سے مکئی کی لاجنگ(گرنا) 70 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔۔۔

ڈی اے پی اور پوٹاش کو مکس کر کے استعمال کیا جائے تو ڈی اے پی کی زمین میں فکسنگ کم ہوتی ہے۔۔۔

زمین میں پہلی بار مکئی کاشت کی جا رہی ہے تو
۔50 کلو ایم او پی
۔35کلو بوقت بجائی
۔15 کلو اگاو مکمل ہونے سے 28ویں دن

پچھلی فصل مکئی تھی تو
۔60۔65 کلو ایم او پی
۔50 کلو بوقت بجائی
۔15کلو اگاو مکمل ہونے کے 28ویں دن

پچھلی فصل الو تھی تو
۔40۔50 کلو ایم او پی
۔35کلو بوقت اگاو
۔15کلو اگاو مکمل ہونے کے 28ویں دن

کمزور زمین میں اوپر تجویز کردہ مقدار پوٹاش سے 10 فیصد زیادہ استعمال کرنی چاہئے۔۔۔
بہت سخت کلراٹھی شور زدہ زمین میں ایم او پی کی بجائے ایس او پی استعمال کریں۔۔۔

ریتلی زمین میں صرف ایم او پی کا استعمال کریں۔۔۔

ایس او پی/ ایم او پی دانےدار اپلیکیشن کے 5 سے 6 دن میں پودے کو میسر ہو جاتی ہے۔۔۔
ایس او پی/ ایم او پی فلڈ ہونے کے 4 سے 5 دن میں پودے کو میسر ہو جاتی ہے۔۔۔

یہ درج بالا مقدار اوسط زمینی پوٹاسیم لیول کو مدنظر رکھ کر تجویز کی گئی ہے۔۔۔
بہترین طریقہ برائے پوٹاسیم کی مقدار کا تعین زمینی تجزیہ کے بعد کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔

*اگاو سے مراد جب 100 فیصد اگاو ہو جائے*

Want your business to be the top-listed Business in Mandi Bahauddin?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Green Revolution Horticulture
Mandi Bahauddin
37000