News Fun And Learning
Here You find News and have fun to enjoy your life on the other side you also learn something good h
*امیزنگ موومنٹ*
ایرانی میزائل اسرائیل میں ، آج رات ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں ، ہم اس سے پہلے فلموں میں یہ سب دیکھنے کے عادی تھے۔
بل گیٹس کی بیٹی غریب آدمی سے شادی نہیں کر سکتی ۔۔۔
بل گیٹس نے وضاحت کی کہ کیوں ان کی بیٹی غریب آدمی سے شادی نہیں کر سکتی
"کچھ سال پہلے میں نے ریاستہائے متحدہ میں ایک سرمایہ کاری اور مالیات کی کانفرنس میں شرکت کی۔ وہاں ایک اسپیکر بل گیٹس تھے، اور سوال و جواب کے دوران میں نے ان سے ایک سوال کیا جس پر سب ہنس پڑے۔
میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ، جو دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں، اپنی بیٹی کو کسی غریب یا محنتی آدمی سے شادی کرنے کی اجازت دیں گے؟ ان کا جواب کچھ ایسا تھا جس نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا۔
بل گیٹس:
"پہلے یہ سمجھیں کہ دولت کا مطلب صرف بینک اکاؤنٹ میں پیسہ ہونا نہیں ہے۔
دولت سب سے پہلے دولت پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
مثال کے طور پر: لاٹری کے فاتح یا جواری۔ چاہے وہ 100 ملین جیت لے — وہ امیر آدمی نہیں ہے: وہ ایک غریب آدمی ہے جس کے پاس پیسہ ہے، کیونکہ 90% لاٹری کے فاتح پانچ سال کے اندر پھر سے غریب ہو جاتے ہیں۔
آپ ایسے امیر لوگ بھی دیکھیں گے جن کے پاس پیسہ نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر زیادہ تر کاروباری افراد۔
وہ دولت کی راہ پر چل رہے ہوتے ہیں، چاہے ان کے پاس پیسہ نہ ہو، کیونکہ وہ اپنی مالی ذہانت اور دولت کو ترقی دے رہے ہوتے ہیں۔
امیر اور غریب میں فرق یہ ہے:
آسان الفاظ میں: امیر لوگ دولت کمانے کے لئے مر سکتے ہیں، اور غریب لوگ دولت کمانے کے لئے قتل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی نوجوان کو دیکھیں جو تربیت حاصل کرنے، نئی چیزیں سیکھنے اور مسلسل اپنی بہتری کی کوشش کرتا ہے، تو آپ جان جائیں کہ وہ ایک امیر آدمی ہے۔
اگر آپ کسی نوجوان کو دیکھیں جو یہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ ریاست کا ہے اور جو امیروں کو چور سمجھ کر مسلسل ان پر تنقید کرتا رہتا ہے، تو آپ جان جائیں کہ وہ ایک غریب آدمی ہے۔
امیر لوگوں کا ماننا ہے کہ انہیں صرف معلومات اور تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ کامیاب ہو سکیں، غریب لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کو انہیں
پیسہ دینا ہوگا تاکہ وہ کامیاب ہو سکیں۔
آخرکار، جب میں کہتا ہوں کہ میری بیٹی کسی غریب آدمی سے شادی نہیں کرے گی، تو میرا مطلب پیسہ نہیں ہے۔ میرا مطلب ہے کہ اس شخص کی دولت پیدا کرنے کی صلاحیت۔
میں جو کچھ کہنے جا رہا ہوں، اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں، لیکن زیادہ تر مجرم غریب لوگ ہوتے ہیں۔ جب ان کے سامنے پیسہ آتا ہے تو وہ پاگل ہو جاتے
ہیں اور چوری کرنے لگتے ہیں وغیرہ۔
ان کے لیے یہ مذاق کی بات ہوتی ہے کیونکہ انہیں یہ نہیں پتا ہوتا کہ وہ خود پیسہ کیسے کما سکتے ہیں۔
ایک دن، ایک بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو پیسوں کا ایک بیگ ملا، اس نے بیگ لے کر بینک کے منیجر کو دے دیا۔
لوگوں نے اس شخص کو بے وقوف کہا، لیکن حقیقت میں وہ شخص صرف
ایک امیر آدمی تھا جس کے پاس پیسہ نہیں تھا۔
ایک سال بعد، بینک نے اسے منیجر کی پوسٹ آفر کی، تین سال بعد وہ گاہکوں کا انچارج بن گیا، دس سال بعد وہ بینک کے علاقائی دفتر کا انچارج بن گیا، سینکڑوں ملازمین کو منظم کرتا اور سالانہ پریمیم اس رقم سے زیادہ تھا جو وہ چوری کر سکتا تھا۔
دولت سب سے پہلے ایک ذہنی حالت ہے، میرے دوست ۔۔۔ ! "
(منقول)
08/12/2025
آپ کے صرف 15 سیکنڈ درکار ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اخبار فروش ایک گھر کے باہر لگے لیٹر بکس میں اخبار ڈالنے جایا کرتا تھا ، لیکن ایک دن اسے پتہ چلا کہ اس گھر کا لیٹر بکس بند ہے ،
اس نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔
اندر سے ایک بزرگ آدمی نے دھیرے دھیرے قدموں کے ساتھ آہستہ سے دروازہ کھولا ۔
لڑکے نے پوچھا : بابا جی ! آپ نے اپنا لیٹر بکس کیوں بند کیا ہے ۔۔ خیریت ہے؟
بابا جی نے جواب دیا : میں نے جان بوجھ کر اسے بند کیا ہے ۔
میں چاہتا ہوں کہ تم روزانہ میرے دروازے پر اخبار لے کر آؤ ، دروازہ کھٹکھٹاؤ یا گھنٹی بجاؤ اور مجھے ذاتی طور پر اخبار دو ۔
لڑکے نےحیرت زدہ لہجے میں کہا ، ٹھیک ہے لیکن اس سے تو دونوں کے لیے مشکل ہوگی ،
اور وقت کا ضیاع بھی ۔
بابا جی نے کہا : کوئی بات نہیں ۔ میں تمہیں ہر ماہ دروازہ کھٹکھٹانے کی فیس اضافی دوں گا ۔
پھر انہوں نے التجا بھری نظروں سے کہا۔۔ !
اگر کبھی تم دروازہ کھٹکھٹاو اور اندر سے کوئی جواب نہ ملے ، تو براہِ کرم پولیس کو اطلاع دے دینا ۔
بزرگ کی درخواست سن کر اخبار فروش چونک گیا اور پوچھا :
"ایسا کیوں بابا جی؟"
انہوں نے جواب دیا۔۔ "میری بیوی انتقال کر چکی ہے ، میرا بیٹا ملک سے باہر ہے ، اور میں یہاں اکیلا رہتا ہوں"۔
کون جانے کب میری موت آجائے ۔
اس لمحے اخبار فروش نے بوڑھے آدمی کی آنکھوں میں دھندلاہٹ اور نمی دیکھی ۔
بابا جی نے مزید کہا۔۔میں کبھی اخبار نہیں پڑھتا ۔
میں اخبار صرف اس لیے خریدتا ہوں تاکہ دروازہ کھٹکھٹنے یا گھنٹی بجنے کی آواز سن سکوں۔۔۔ !
ایک مانوس چہرہ دیکھ سکوں
اور کچھ لمحے "خوشی" کے گزار سکوں ۔
بابا جی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا : "بیٹا براہِ کرم مجھ پر ایک احسان کرنا ۔
یہ میرے بیٹے کا فون نمبر ہے جو ملک سے باہر ہے ۔
اگر کسی دن تم دروازہ کھٹکھٹائو اور میں دروازہ نہ کھولوں۔۔۔تو براہِ کرم میرے بیٹے کو اطلاع دے دینا ۔
*کبھی کبھی آپ سوچتے ہوں گے کہ۔۔۔لوگ روز سویرے آپ کو واٹس ایپ پر پیغامات کیوں بھیجتے ہیں*۔
حقیقت میں ان کی صبح کی سلام دعا بالکل اسی طرح ہے جیسے کسی اخبار فروش کا دروازے کی گھنٹی بجانا ۔
یہ ایک دوسرے کی خیریت معلوم کرنے اور اپنے پیار کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔۔۔
کسی دن اگر آپ کو ان کا صبح کا پیغام ، شیئر کیا گیا دعائیہ میسیج یا مضمون نہ ملے۔۔۔تو ہو سکتا ہے کہ وہ ٹھیک نہ ہوں ، یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ ہو چکا ہو
*براہِ کرم اپنے ارد گرد ، رشتہ داروں اور دوستوں کا خیال رکھیں ۔*
یہ تحریر میرے ان دوستوں کے نام ، جو مجھے روز میسیج بھیج کر اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں ۔ اور مجھے اپنی عافیت سے مطلع فرماتے رہتے ہیں ۔
جزاک اللہ خیر
Click here to claim your Sponsored Listing.