The Muslim Proactive
Muslims are people of action because our prophet was a person of action. A nation’s transformation depends on its social awareness and struggle for improvement.
21/12/2025
نوجوان عالمِ دین اور برادرِ محترم مفتی شمائلِ ندوی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔
انہوں نے جاوید اختر کے ساتھ خدا کے وجود کے موضوع پر ہونے والی ڈیبیٹ میں امتِ مسلمہ اور اُن تمام لوگوں کا سر فخر سے بلند کر دیا جو خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔
مفتی شمائلِ ندوی پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ ان کی حاضر جوابی نہایت شاندار تھی۔ وہ جاوید اختر کی ہر دلیل کا مدلل اور مؤثر جواب دے رہے تھے، یہاں تک کہ جاوید اختر کے لیے مفتی شمائلِ ندوی کی باتوں کا ردّ کرنا اور ان کا جواب دینا مشکل ہو گیا۔
دوسری جانب جاوید اختر اصل موضوع سے راہِ فرار اختیار کرتے نظر آئے۔ وہ بار بار بحث کا رخ بدلنے کی کوشش کر رہے تھے اور خدا کے بارے میں وہی عمومی اعتراضات دہرا رہے تھے جو عموماً ہر عام ملحد کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔ مگر مفتی شمائلِ ندوی نے ان تمام اعتراضات کا بھی پورے اعتماد اور مضبوط دلائل کے ساتھ جواب دیا۔
میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ سامعین میں جاوید اختر کی حمایت میں آنے والے کئی افراد بھی مفتی شمائلِ ندوی کے جوابات سے مطمئن نظر آئے اور متعدد مواقع پر انہوں نے تالیاں بجا کر اپنی تائید کا اظہار کیا۔
ایک مرتبہ پھر مفتی شمائلِ ندوی کو مبارک باد۔ امید ہے کہ وہ اسی
طرح امتِ مسلمہ کی مؤثر ترجمانی کرتے رہیں گے۔
سوربھ دیویدی کو بھی مبارکباد جنہوں نے ایمانداری کے ساتھ بحسن و خوبی نظامت کا فریضہ انجام دیا اور کسی کی بھی طرفداری نہیں کی۔
beautiful phrase!🥀:
_Translation:_☘️
"Certainly, Allah protects those who trust in Him."
_Interpretation (Tafsir):_☘️🥀
This phrase is a reminder of the promise of Allah's protection and care for those who put their trust in Him. The word "بھروسے" (bharosa) means trust or reliance, and "رکھنے والوں" (rakhnay walon) means those who trust or rely on Him.
This phrase is often recited to comfort oneself or others in times of uncertainty, fear, or difficulty, as a reminder that Allah is always looking out for those who have faith in Him. It's a powerful message of hope and reassurance, emphasizing the importance of trust and reliance on Allah's wisdom, guidance, and protection.
゚viralシ
19/12/2023
طلب سرکارﷺ فرمائیں مجھے قدموں کی جنت میں
مری بھی حاضری ہو آپﷺ کے ایوانِ رحمت میں
تمنا ہے درِ آقاﷺ پہ لوں میں آخری سانسیں
مَیں مر کر بھی رہوں سرکارِ دو عالمﷺ کی خدمت میں
خطاؤں کے سوا دامن میں کچھ بھی تو نہیں آقاﷺ
سلگتی سسکیاں شامل ہیں ہر اشکِ ندامت میں
غلامی کا ملے خِرقہ مجھے دربارِ اقدس سے
غبارِ راہ کا ہو پیرہن میری بھی قسمت میں
ردائے عافیت نے ڈھانپ رکھا ہے چراغوں کو
ستارے ہی ستارے ہیں مرے آقاﷺ کی نسبت میں
ریاضؔ عرصہ ہوا کی تھی زیارت اُنﷺ کے روضے کی
ابھی تک میری آنکھیں ہیں مسلسل شامِ حیرت میں
#رِحمتہُ_اللّعَالمِین_مُحمدﷺ #محمد ﷺ #محمدﷺ
05/11/2023
وَّ يَنۡصُرَكَ اللّٰهُ نَصۡرًا عَزِيۡزًا
“And that Allah may help thee with powerful help.”
-Al Qur’aan [48:3]
Click here to claim your Sponsored Listing.