PIMA SWAT
Pakistan Islamic Medical Association
PIMA strongly condemns the horrific acid attack on a lady doctor at Civil Hospital Quetta. Prof. Atif Hafeez Siddiqui, President PIMA, stated that the growing culture of misinformation, vilification, and baseless propaganda against doctors is fueling hatred and encouraging violence against healthcare professionals.
06/06/2026
ہسپتال وہ جگہ ہے جہاں زندگی بچائی جاتی ہے، وہاں تشدد، بدتمیزی اور حملوں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ اگر کسی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے تو ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔
خاتون ڈاکٹرز اور تمام طبی عملے کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ہسپتال وہ جگہ ہے جہاں زندگی بچائی جاتی ہے، وہاں تشدد، بدتمیزی اور حملوں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ اگر کسی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے تو ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔
ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی کارکن دن رات عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ ان کے لیے محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
04/06/2026
From the Wall of Khan Wali Afridi…!! 🥲🥲
اس معصوم بچی نے اپنے صندوق کی چابی ہار کی طرح گلے میں پہن رکھی تھی۔ مارٹر گولے کے ٹکڑے اس کے سر اور سینے میں پیوست ہو چکے تھے۔ جب ایکسرے کے دوران میں اس کے گلے سے چابی اتار رہا تھا تو وہ درد اور آنسوؤں کے ساتھ بولی:
“یہ چابی مجھے واپس دے دینا، کسی اور کو مت دینا۔”
میں نے پوچھا: “اس صندوق میں کیا ہے؟”
وہ بولی: “میں نے شیشے جمع کرکے بیچے ہیں، ان کی کمائی کے پیسے اس میں رکھے ہیں۔”
میں نے پوچھا: “کتنے پیسے ہیں؟”
اس نے جواب دیا: “سو روپے ہیں۔ امی نے عید کے کپڑے قرض پر لیے ہیں، یہ پیسے انہیں دینے ہیں۔
وہ اسی موٹر گاڑی میں بیٹھی تھی جس میں اس کے چچا اور انکی بیوی بھی موجود تھے۔ نم آنکھوں کے ساتھ وہ بتا رہی تھی:
“پہلا مارٹر گولہ گرا تو ہم زخمی ہو گئے۔ پھر دوسرا گولہ ہمارے بالکل قریب آ کر پھٹا۔ میرے چچا اور انکی بیوی نے ہماری آنکھوں کے سامنے آخری سانس لی۔”
“میرا پورا جسم خون میں لت پت تھا۔ میں روتی رہی، مدد کے لیے آوازیں دیتی رہی، مگر کوئی آ نہیں سکتا تھا۔ چاروں طرف مسلسل گولے برس رہے تھے
یہ سن کر دل کانپ اٹھا۔ سو روپے کی جمع پونجی اور ماں کے قرض کی فکر کرنے والی یہ ننھی جان بھی اس ڈالری جنگ سے نہ بچ سکی💔🙏🏻
ہمارے بس میں تو اس صورتحال میں اور کچھ نہیں ہوتا۔ ہم صرف ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں سے بحث و تکرار لڑتے جھگڑتے ان متاثرین کا علاج معالجہ مفت کروانے کی کوشش کرتے ہیں🙏🏻
اس جنگ کی قیمت اتنے غریب اور بے بس لوگ ادا کر رہے ہیں کہ اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ کوئی اپنے پیاروں سے محروم ہو رہا ہے، کوئی عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کے علاج کے اخراجات تک برداشت نہیں کر سکتا۔
04/06/2026
PIMA Demands Protection, Dignity, and Fair Rights for Doctors
Central President PIMA Prof. Atif Hafeez Siddiqui expressed deep concern over the growing challenges faced by doctors and stated that all forms of harassment of medical staff, non-professional interference in their work, and unjust, baseless, and false campaigns against them must be immediately stopped.
27/05/2026
عید الاضحیٰ مبارک 🌙
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے،
اور آپ کو صحت، خوشی، امن اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
21/05/2026
The Cabinet Meeting of Pakistan Islamic Medical Association Swat was held at Podina Restaurant.
Warm welcome notes were presented to Dr. Arshad Ali on his joining Saidu Group of Teaching Hospitals as Cardiologist.
The meeting was attended by cabinet members in a pleasant and collegial atmosphere, followed by lunch at the end of the meeting.
19/05/2026
PIMA Swat organized a hypertension awareness session and walk at Saidu Sharif Teaching Hospital, with participation from a large number of doctors and paramedical staff.
Dr.M Ayub, Dr. Abdullah and Dr. Najeebullah spoke about the harmful effects of hypertension and the importance of timely prevention and awareness.
13/05/2026
پیما کا پیغام۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرز کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الســـلام وعلیکم ورحمتہ الله
امید ہے ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے اور رب کی رضا کے لیے سرگرم عمل ہوں گے۔
عزیز ساتھیوں!
پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن شعبہ طب کے اندر ایک طرف مسیحاوؤں کی کردار سازی، دینی و طبی تربیت، طبی ریلیف، مریضوں کے حقوق اور طبی اصولوں کو اسلامی بنیادوں پر استوار کرنے کے لیےکام کرتی ہے تو دوسری طرف اسلامی، فلاحی معاشرے کے قیام کے لیےافراد کو منظم جدوجہد سے وابستہ کرنے کے لیے تحریک اسلامی کی ہراول دستے کے طور پر میدان عمل میں برسر پیکار رہتی ہے۔
سرکلر ہذا کے زریعے محترم امیر جماعت اور نظم جماعت کی "بدل دو نظام ممبرشپ ڈرائیو" کا پیغام پہنچانا مقصود ہے۔
آئیے صرف دو منٹ نکال کر اپنی اور فیملی کی آن لائن رجسٹریشن کیجیے اور کم ازکم اپنے پانچ دوستوں اور کولیگز کی رجسٹریشن کروا کے ممبر سازی کی اس مہم کو کامیاب بنا لیجئے۔
#ظلم کے ہر اقدام کو بدلو
چہرے نہیں نظام کو بدلو
الداعی الی الخیر
ڈاکٹر محمد اصغر
صدر صوبہ پیما کے پی
ڈاکٹر بصیر اللہ
جنرل سیکرٹری پیما کے پی
👈 ابھی رجسٹر کریں:join.jamaat.org
جزاکم اللہ خیراً
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mingora