Syed Shahabuddin Journalist

Syed Shahabuddin Journalist

Share

Working journalist

20/05/2026

سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے تھانہ بنڑ کی حدود میں قائم پولیس چوکی نوے کلے میں نو تعمیر شدہ بلاک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس ڈی پی او سٹی بخت زادہ، اور ایس ایچ او تھانہ بنڑ سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایڈیشنل ایس پی سوات نے ڈی پی او سوات کو پولیس چوکی میں نئے تعمیر شدہ بلاک اور مجموعی سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او سوات نے پولیس چوکی میں نو تعمیر شدہ بلاک کے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی انتظامات، اہلکاروں کی رہائش کے لیے بیرکس اور حوالات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے، عوام سے رابطہ مضبوط بنانے اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق سوات پولیس میں تعمیری کاموں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور پولیس کی فلاح و بہبود اور آرائش و آرام کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان سوات پولیس

15/05/2026
15/05/2026

اونٹ کے منہ میں زیرہ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Mingora?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Mingora
19130