NNP

NNP

Share

Follow Now For Latest News and Update

Photos from NNP's post 18/11/2025

*وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی بنائی گئی ڈی آر سی نے لڈن میں 20 سالہ پرانا وراثتی زمین پر قبضہ کا معاملہ حل کروا کر 24 گھنٹے کے اندر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروا کر بوڑھی خاتون کے حوالے کر دی*

وہاڑی( ) وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ضلع وہاڑی میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی مظلوم حقدار اور معاشرے کے کمزور افراد کے حقوق کی محافظ بن گئی، ڈی آر سی نے نئے قانون پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ایمووایبل پراپرٹیز آرڈیننس 2025 کے تحت شہریوں کی املاک کو قبضہ مافیا سے تحفظ، ناجائز قابضین سے واگزاری اور تنازعات کے فوری حل پر عملی اقدمات جاری ہیں
تفصیلات کے مطابق کرم الٰہی بی بی نے پولیس اور انتظامیہ کو ایک درخواست دی کہ اس کا کچی پکی کے علاقے میں وراثتی زمین میں کل حصہ چار کنال بنتا ہے جو کہ اس کو نہ دیا جا رہا ہے جس پر گزشتہ دنوں ہونے والی ڈی آر سی میٹنگ میں ڈی پی او وہاڑی محمد افضل اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے فوری طور پر ایس ڈی ایس او سرکل صدر وہاڑی رضون خان اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پولیس تھانہ لڈن ،تحصیلدار ودیگر عملہ کے ساتھ موقع کا وزٹ کیا ریکارڈ ریونیو چیک کیا گیا فریقین کو موقع پر ہی سماعت کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ درخواست دہندہ کرم الٰہی بی بی کے کی زمین پر واقعی قبضہ کیا ہوا ہے جس پر ڈی آر سی کی ٹیم نے فریقین کے معاملات کو نہ صرف فوری حل کر دیا بلکہ فریقین کو پابند کیا گیا کہ وہ نہ ہی عدالت سے سٹے لیں گئے اور نہ ہی ریونیو کے افسران کو اپیل ہائے کر کے وقت ضائع کریں گئے موقع پر ہی ونڈاجات کر کے فریقین کی باہمی رضا مندی سے کرم الہی بی بی کو اس کا بقایا چار کنال کا قبضہ دے دیا گیا ہے جس پر کرم الٰہی بی بی اور اس کے بچوں نے جو کہ عرصہ تقریباََ بیس سال سے مختلف عدالتوں اور دفاتر کے چکر لگا رہے تھے اپنا معاملہ چوبیس گھنٹوں میں حل کروادیا

18/11/2025

*دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی ، بھارتی لڑاکا طیارہ آئل لیک کا شکار*

بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا

دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہو گیا

بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی، بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو چکے ہیں

بھارتی لڑاکا طیارہ کی ایک مرتبہ پھر تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدیددھچکا پہنچایا

پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری کا پردہ چاک ہو چکا ہے

Website