Usman Rasool sial
Advocate ⚖️
Profession Of Lord🦅
Gillanian🏆
instagrame :usmanrasoolsial
ہوشیار ۔۔۔۔ ہوشیار خبردار۔۔۔۔۔خبردار
ڈی جی خان ۔تونسہ شریف۔بلوچستان۔
سرور سخی ۔رحیم یارخان۔صادق آباد سکھر سندھ کےاورپاکستان کے مخلتف علاقوں کے غریب نادار عوام کو لوٹنے کے لیے پیروں کے بھیس میں ایک چور ٹولا سرگرم ہے
تحصیل علی پور کے قصبہ فتح پور اور گردونواح میں جعلی پیروں کا ایک منظم گروہ سرگرم ہے جو سادہ لوح عوام کو عقیدت کے نام پر لوٹنے میں مصروف ہے۔ یہ جعل ساز گروہ انتہائی شاطرانہ طریقہ واردات اپناتا ہے؛ یہ لوگ پہلے گھر والوں سے ان کے عقیدے اور سادات فیملی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں اور پھر فوراً گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر کبھی خواجہ غلام فریدؒ کی اولاد، کبھی اوچ شریف کے سادات، تو کبھی پیر تاج رسول سائیںؒ کے خاندان کے چشم و چراغ بن کر مریدین کو لوٹنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ گروہ گندم کی کٹائی اور قربانی کے سیزن میں خاص طور پر متحرک ہو جاتا ہے اور نذرانوں کے نام پر لوگوں سے مال مویشی، بکرے اور نقدی بٹور لیتا ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے لٹیروں سے ہوشیار رہیں؛ ان سے کلمہ، نماز اور دین کے بارے میں پوچھیں تو انہیں کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ کسی بھی ایسے مشکوک شخص کا شناختی کارڈ لازمی چیک کریں اور ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ جو لوگ ان جعل سازوں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں، وہ فوری طور پر رابطہ (انباکس) کریں تاکہ ان نوسربازوں کو بے نقاب کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے
Lawyers⚖️✌️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Multan