CM writes

CM writes

Share

C❤️M Writes
جہاں لفظ، درد بن کر بہتے ہیں،
خاموشیاں بولتی ہیں، اور جذبات لکھے جاتے ہیں۔
✍️ احساس، خواب اور حقیقت... سب یہاں ملتے ہیں۔

31/12/2025

دل کی امیدوں کا حوصلہ تو دیکھو❤️

اِنتظار اسی کا ہے جِسے احساس تک نہیں❤️

08/12/2025

کبھی کبھی تمہارے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ چیزیں ویسے نہیں ہو تیں جیسے تم نے چاہی ہوتی ہیں۔ دعائیں پوری نہیں ہوتیں، راستے بند ہوتے جاتے ہیں، تعلقات ٹوٹ جاتے ہیں، اور دل میں ایک گھٹن سی رہتی ہے۔ تب شیطان تمہیں یہ وسوسہ دیتا ہے کہ “اللہ تمہیں چھوڑ چکا ہے ” مگر حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے۔ اللہ جب اپنے بندے سے خاص محبت کرتا ہے تو اسے دنیا کے سہاروں سے خالی کر دیتا ہے، تا کہ وہ صرف ایک سہارا پیچان لے۔ اللہ کا سہارا۔ جو چیزیں تم سے دور ہوتی ہیں وہ تمہاری بے قدری نہیں ہو تیں، وہ تمہیں بچانے کا عمل ہوتی ہیں۔ کچھ راستے بند ہوتے ہیں تا کہ تم غلط سمت نہ چلو۔ کچھ لوگ نکل جاتے ہیں تاکہ تمہارا تعلق صرف اس ذات سے جڑ جائے جو کبھی ساتھ نہیں چھوڑتی۔ اور جب بندہ اپنے رب کی طرف پوری دل سے لوٹتا ہے، تو وہ دیکھتا ہے کہ سب آزمائشیں در اصل اس کے حق میں بہترین فیصلے تھے۔ اللہ نے تمہیں کبھی تکلیف دینے کے لئے نہیں روکا، بلکہ تمہیں بہتر مقام تک پہنچانے کے لئے روک رکھا تھا۔ آزمائش کو سزا سمجھ کر مت بو جھو۔ یہ رب کا اشارہ ہوتا ہے کہ “ تم میرے خاص بندے ہو، میں تمہیں اپنی طرف کھینچ رہا ہوں۔۔ تھوڑا صبر کرو، خیر تمہارے راستے میں ہے۔ دل مضبوط رکھو اللہ اپنی محبت
آزمائشوں کے پردے میں بھیجتا ہے۔

03/12/2025

وہ مجھے اتنی پسند ہے اتنی کے وہ اگر مجھے لاکھوں بار بھی تکلیف پہنچائے گی تو بھی میں اس کی جانب یونہی محبت سے دیکھوں گا، اس کو اجازت ہے اس ہی کو تو اجازت ہے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Multan