Zainab Educator School System
Zainab Education School System is located in a less privileged area of Multan.
02/01/2026
اگر میں ارتقاء آرگنائزیشن کے بانی، محترم خواجہ مظہر صدیقی صاحب کی شخصیت اور خدمات کا تذکرہ شروع کر دوں تو شاید سننے والے یہ گمان کریں کہ میں کسی ولی یا پیر کی بات کر رہا ہوں، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک غیر معمولی، باکردار اور نہایت متاثر کن شخصیت کے حامل انسان ہیں۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وہ واحد شخصیت ہیں جو چوبیس گھنٹے ارتقاء آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرگرمِ عمل رہتے ہیں اور دس سے زائد شعبہ جات میں عملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی محنت، اخلاص اور مسلسل جدوجہد واقعی قابلِ تقلید ہے۔
الحمدللہ، اس سال بھی ہر سال کی طرح انہوں نے زینب ایجوکیٹر سکول سسٹم میں تشریف لا کر والدین کی شخصیت کے موضوع پر ایک جامع، مدلل اور فکر انگیز لیکچر دیا۔ انہوں نے والدین کو موٹیویٹ کیا، بچوں کی تربیت کی اہمیت اجاگر کی اور والدین کی ذمہ داریوں سے مؤثر انداز میں آگاہ کیا۔
گزشتہ چھ برسوں سے یہ ان کا معمول ہے کہ وہ ہر حال میں ہمارے سالانہ پروگرام (Annual Function) میں شرکت فرماتے ہیں، جو ہمارے لیے باعثِ اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔ ان کی تشریف آوری سے ہمارے پروگرام کو یقیناً چار چاند لگ جاتے ہیں۔عدد
ہم دل کی گہرائیوں سے خواجہ مظہر صدیقی صاحب کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت اور مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اسی خلوص اور جذبے کے ساتھ تعلیم اور انسانیت کی خدمت جاری رکھ سکیں۔ آمین 🤍
30/11/2025
اپنے اردگرد میٹرک پاس بچوں کو مطلع کریں سپارکو میں تین سالہ ڈپلومہ بنا فیس، بمع فری ہاسٹل میں رہائش اور فری میس ( فری کھانا پینا) سپارکو کے خرچ پر داخلہ کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے
ڈپلومہ مکمل کرنے پر کنفرم سرکاری جاب سب انجینئر کی دی جائے گی
ڈپلومہ میں پوزیشن ہولڈرز فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو بی ای بھی سرکاری خرچ پر کرائی جائے گی
30 نومبر آخری تاریخ ہے مستحق بچوں اور بچیوں کو لازمی اطلاع دیں.
17/11/2025
کہانی گھر ملتان ٹی ہاؤس میں زینب ایجو کیٹر سکول سسٹم کے بچے کہانی سناتے ہوے۔
15/11/2025
کہانی گھر
میڈیکل کی فیلڈ میں تعلیم کے خواہشمند طلباء جن کو فیس کا بڑا مسئلہ رہتا ہے وہ اب SIUT سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر ادیب رضوی صاحب کی طرف سے شروع کئے گئے بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں اور یہ داخلے بکل مفت ہیں،
BS=Anesthesia and critical care science
BS=clinical laboratory science
BS=Diagnostic radiology
BS= Dialysis and critical care science
BS=Nuclear medicine and radiotherapy
BS=Operation theater science
BS= Respiratory therapy and critical care science
بی ایس ڈگری پروگرام کے لئے ایسے طلباء جنہوں نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں %60 حاصل کیے ہیں اور ان کی عمر 22 سال سے زیادہ نہیں ہے۔
اس کے علاوہ بی ایس جنرک نرسنگ 4 سالہ پروگرام میں داخلے کے لیے صرف خواتین ہی درخواست دے سکتی ہیں جس کے لیے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں تعلیم 50
فیصد نمبرز کے ساتھ اور عمر 25 سال سے زائد نہ ہو ہے۔
ان تمام طلبہ کو فائنل امتحان پاس کرنے کے بعد ایک سال کی ہیڈ انٹرنشپ کرنا ہوتی ہے اور دو سال کی ہیڈ جاب جاب مکمل ہونے سے پہلے ہی انکو انگلینڈ یورپ سعودی عرب میں لاکھوں روپے کی جاب مل جاتی ہے
یہ سہولت صرف سندھ ڈومیسائل والوں کیلئے ہے
بغیر فیس کے داخلہ فارم مفت حاصل کریں اور چار سالہ بی ایس ڈگری بغیر فیس کے تمام اخراجات SIUT برداشت کرے گا،سندھ کے طلباء سے درخواست کروں گا کہ براہ کرم SIUT
کراچی میں داخلہ لیں
Contact Admissions: You can contact the admissions office at [email protected] or call them at (021) 36242101 - 36242120 during office hours for any queries.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
60000
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 14:00 |
| Tuesday | 08:00 - 14:00 |
| Wednesday | 08:00 - 14:00 |
| Thursday | 08:00 - 14:00 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |
30/09/2025