Awaz Qaisrani
just for best comment
09/03/2025
کوہ سلیمان کے نوجوانوں میں بیروزگاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، پنجاب حکومت اور ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ، بلوچ عوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے؟؟
حالات یہاں تک..؟؟
بارڈر ملٹری پولیس کے
انٹرویو میں کوہ سلیمان کے امیدواروں سے کئے گئے آج کے بے تکے، صرف نفرت پیدا کرنے جیسے سوالات۔۔؟؟
1۔ بلوچستان میں حالیہ سورش کا ذمہ دار ماہرنگ بلوچ ہے آپ اس کو کس نگاہ سے دیکھتے ہیں؟
2۔ کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا بلوچستان کے لوگوں سے ہمدردی کس حد تک ہے؟
3۔ بلوچ خواتین کے مارچ کا تونسہ میں جو استقبال کیا گیا۔ کیا آپ اس میں شریک تھے۔۔؟
4۔ اگر آپ کو اس محکمے میں سلیکٹ کیا گیا.., پھر آپ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالیں گے جو کوہ سلیمان میں بھی اس سورش کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں؟
ریاست کیلئے ہمارا پیغام ہے ہم آئین و قانون میں رہتے ہوئے، جغرافیائی وحدت کی بات کر رہے ہیں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور بلوچستان کا حصہ تھے، اور ہیں اور بلوچستان بھی اس خطے کو اپنا شہہ رگ سمجھتا ہے، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی عوام نے ہمیشہ پنجاب میں ضم کروانے کی تقسیم کو مسترد کیا ، حصار بندی کرنے والے کی طاقت صرف نفرت ہی ہے،جس کو ہمیشہ شکست ہوئی۔۔
10/01/2024
تمہارے حقوق کےلیے لڑنے والے نوجوان یہی ہیں
تمہیں ہر مشکل چاہے سیلاب ہو یا کوئی بھی قدرتی آفت۔۔
یہی دوست اپنے کندھوں سے آپ کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں
جب تمہیں کوئی گلے لگنے والا نہ ہو تو یہی دوست آپ کا سہارا بنیں گے
جب سر زمین کے درخت یا پرندوں تک بھی ظلم ہو تب بھی آواز یہی اٹھاتے ہیں
جب بھی تم پہ کوئی دکھ آتا ہے تو سب سے پہلے یہی نوجوان سینہ تان کے کھڑا ہو جاتے ہیں۔
اب دیکھ، سوچو
طاقتوروں نے طاقت کے نشے میں انہیں بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا اب تمہاری باری ہے کہ تمہیں ان کا کتنا دکھ ہے۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Multan