DFA TV

DFA TV

Share

This is a social media channel .Its produces content for social media for audiences in Pakistan.

09/05/2023

"آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی، وقت آ گیا ہے کہ سب کو نکلنا پڑے گا"

چیئرمین عمران خان کا گرفتاری کی صورت میں پیشگی ریکارڈ کروایا گیا خصوصی پیغام

14/07/2022

حریم فاروق پہلا کام کیا کریں گی، اگر مریم نواز بن جائیں؟

پاکستان کی معروف و ہردل عزیز اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اگر مجھے مریم نواز بننے کا موقع ملے تو میں اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سب کو ایک ہی مقصد کیلئے متحد کر دوں گی۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے ”عید شو” میں شرکت کے موقع پر کہی۔ پروگرام میں حریم فاروق سے سوال پوچھا گیا جو کہ سیاست سے منسلک تھا مگر دلچسپ تھا۔ میزبان نے ان سے جو سوال پوچھا وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زندگی سے متعلق تھا۔ اداکارہ نے اس کا نہایت خوبصورتی سے جواب دیا جو کہ قابل ستائش تھا۔

دراصل پروگرام کی ہوسٹ ندا یاسر نے حریم فاروق سے پوچھا کہ اگر وہ ایک دن سو کے اٹھیں اور مریم نواز بنی ہوں تو اپنی زندگی میں تبدیلی کے لیے کیا کریں گی؟

حریم فاروق نے اس کا جواب دیا کہ ‘سب سے پہلے میں اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سب کو ایک ہی مقصد کے لیے متحد کروں گی، انہیں سمجھاؤں گی اور یاد دلاؤں گی کہ ہمیں اس وقت ملک کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں دیگر جماعتوں کو بتاؤں گی کہ یہ وقت انا کی جنگ یا ذاتی لڑائیوں کا نہیں بلکہ ملک کو سیدھے راستے پر لے جانے کی ضرورت ہے، ملک بہتر کرنا ہے، چلیں باقی سب بھول جائیں’۔

اداکارہ کے جواب پر اس پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ ‘یہ واقعی بہت اچھی بات ہے، ہم خواتین کا یہ ہی کام ہے کہ سب کو جوڑ کر رکھیں’۔

14/07/2022

دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت، تنسیخ نکاح کیلئے کیس تیار

دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بچی کے تنسیخ نکاح کیلئے کیس تیار کر لیا گیا ہے۔ یہ کیس جلد لاہور کی فیملی عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

دعا زہرا کے والد سید مہدی علی کاظمی نے بیٹی کے تنسیخِ نکاح کے کیس میں اپنا وکیل تبدیل کر لیا ہے۔ فہد ایڈووکیٹ دعا زہرا کے نکاح کی منسوخی کے لئے فیملی عدالت میں ان کے والد کی طرف سے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گے

سید مہدی علی کاظمی کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے تنسیخ نکاح کا دعویٰ تیار کر لیا گیا ہے۔ تنسیخ نکاح کے دعویٰ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ قانونی ضابطے مکمل کرکے ایک دو روز میں لاہور کی فیملی عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Multan