Nasir Mehmood Pakistani

Nasir Mehmood Pakistani

Share

🚀 Helping businesses grow online | Social Media Marketing 📱
Turning likes into leads & content into growth!

11/04/2026

خون اپنا ہو یا پرایا ہو
نسل آدم كا خون ہے آخر

جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں
امن عالم كا خون ہے آخر

بم گھروں پر گریں کہ سرحد پر
روح تعمیر زخم کھاتی ہے

کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے
زیست فاقوں سے تلملاتی ہے

ٹینک آگے بڑھیں کہ پچھے ہٹیں
کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے

فتح كا جشن ہو کہ ہار كا سوگ
زندگی میتوں پہ روتی ہے

جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
جنگ کیا مسئلوں كا حل دے گی

آگ اور خون آج بخشے گی
بھوک اور احتیاج کل دے گی

اس لئے اے شریف انسانو
جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے

آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں
شمع جلتی رہے تو بہتر ہے

ساحر لدھیانوی

Website