The Aeni Production.Com

The Aeni Production.Com

Share

This Page About Online Shopping 🛒🛍️,

03/09/2024

میری نیند آ.. میری بات سُن

میری التجاء، میری آہ سُن...

میری آنکھ کے سبھی راستے

تیری آہٹوں کو ترس گئے

تیری راحتوں کو ترس گئے

تیری بے رخی کی ہے انتہا

تیرے ہجر میں کٹی رات سُن

میری نیند آ... میری بات سُن

تجھے کیا خبر، کئی خواب ہیں

تیری راہ میں کھڑے منتظر...

تری چاہ میں ہوئے منتشر

جنہیں تیری کب سے تلاش ہے

انہی بانجھ آنکھوں کی راہ چُن

میری التجاء، میری آہ سُن....

کئی وسوسے، تجھے گَھیر کر

کہیں دُور لے کر چلے گئے

یوں قصور دے کر چلے گئے

میں نے دی صدا، یہ کہا بھی تھا

زرا رُک تو جا.....۔میری بات سُن

میری نیند آ..... میری بات سُن

تری منتظر جو بِچھائی ہیں

وہی پلکیں دیتی ہیں واسطہ

کبھی بھول آ تُو بھی راستہ...

بھلا یوں بھی جاتے ہیں توڑ کر؟

کُھلا در کو ایسے ہی چھوڑ کر؟

میری آنکھ کے سوالات سُن

میری نیند آ... میری بات سُن

یہاں قحط نیندوں کے پڑ گئے

گویا بخت آنکھوں کے مر گئے

کبھی مُوندھ کر کبھی کھول کر

نہ تھکا اِنہیں یونہی رول کر...

اب لوٹ آ.... یوں سُلا مجھے

میرے خواب سے تُو مِلا مجھے

جو بچھڑ گئے ہیں دِکھا مجھے

جسے چھوڑ کر آپ چلے گئے

اُسی آنکھ کے سبھی راستے

تیری آہٹوں کو ترس گئے.

میری نیند آ میری نیند آ

آپ سب سے گزارش ہے کہ جب کبھی اس پوسٹ سے آپکا گزر ہوتو میرے بابا جان کے لیے ایک بار سورۃ فاتحہ ایصالِ ثواب کر کے دعاۓ مغفرت کیجئے گا
اللہ پاک آپ کے والدین اور اولاد کو صحت مند اور پُرسکون رکھیں آمین ۔

03/07/2024

یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے
وہ بت ہے یا خدا دیکھا نہ جائے

یہ کن نظروں سے تو نے آج دیکھا
کہ تیرا دیکھنا دیکھا نہ جائے

ہمیشہ کے لیے مجھ سے بچھڑ جا
یہ منظر بارہا دیکھا نہ جائے

غلط ہے جو سنا پر آزما کر
تجھے اے بے وفا دیکھا نہ جائے

یہ محرومی نہیں پاس وفا ہے
کوئی تیرے سوا دیکھا نہ جائے

یہی تو آشنا بنتے ہیں آخر
کوئی نا آشنا دیکھا نہ جائے

یہ میرے ساتھ کیسی روشنی ہے
کہ مجھ سے راستہ دیکھا نہ جائے

فرازؔ اپنے سوا ہے کون تیرا
تجھے تجھ سے جدا دیکھا نہ جائے

شاعر احمد فرازؔ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Chowk Kumharan Wala Multan
Multan
60000