Zee Kaay
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zee Kaay, Professional Service, 5, Multan.
زندگی کو خوبصورت اور آسان ترین بنانےکے لیے "اہل مغرب" کی کل جد و جہد کا نچوڑ پیش خدمت ہے
Personality Development.
پرسنیلٹی ڈیولیپمنٹ کی فیلڈ میں ایک کانسپٹ بہت ہی معروف ہے جسے Minimalism،
کہا جاتا ہے یہ بڑا ہی دلچسپ ہے اس کا معانی و مقصد یہ ہے کہ انسان روز مرہ زندگی میں کم سے کم سامان حیات کے ساتھ جینے کی skill حاصل کرے،
*ماہرین کے مطابق ہر کامیاب انسان ذاتی زندگی میں Minimalist approach کے ساتھ ہی کوئی بڑا ہدف یا کارنامہ سرانجام دے سکتا ہے،
کپڑوں کے دس دس جوڑوں کے بجائے دو سے چار جوڑوں پر اکتفا کرنا،
رہائش کے لئے سادہ رہائش گاہ میں قیام کرنا
سفر و حضر میں عام سی سواری کو ترجیح دینا وغیرہ
ماہرین کے نزدیک با مقصد انسان کے لیے لگژری لائف ایک بہت بڑا بوجھ ہے جس کو Maintain یا برقرار رکھنے میں پیسہ اور وقت برباد کرنا صرف اس قیمت پر ہوتا ہے کہ وہ کسی برتر مقصد سے خود کو دور کر لے،مزید یہ کہ انسان اپنی ذات پر سے غیر ضروری بوجھ کو جتنا زیادہ ہٹائے گا وہ اتنا ہی زیادہ مطمئن اور خوش رہے گا،
پھر فوائد کی ایک طویل فہرست ہے جو Minimalist انسان کو حاصل ہوتی ہے مثلاً
1- پروڈکٹیویٹی (نفع بخشی)
2- فریڈم
3-مور اسپییس فار یورسیلف
4-بہتر پلاننگ
5- آسان زندگی
6- کم ذہنی دباؤ
7-برتر مقصد کے لیے خود کو وقف کرنا
8- وقت کا بہترین استعمال کر پانا
وغیرہ وغیرہ
آپ کسی مغربی اسپیکر / مصنف کی TED TALK یا کتاب میں یہ تمام باتیں پڑھیں یا سنیں تو بظاہر محسوس ہوگا کہ کوئی بہت ہی جدید concept ہے جس کی تعلیم دی جارہی ہے، اور ذہن Mind فوراً لفظ Minimalist کے فوائد پر قائل ہونا شروع ہو جائے گا، حالانکہ تھوڑا سا بھی غور کریں تو ذہن میں جو اردو لفظ Minimalism کے متبادل کے طور پر سامنے آتا ہے وہ "قناعت"ہے،
ہم اور آپ جس دین کی تعلیم بچپن سے سنتے سنتے بڑے ہوئے ہیں اس میں قناعت سب سے بنیادی تصور ہے جو ایک مومن کی زندگی کی عملی تصویر ہے، آپ کسی مسلمان کو Minimalism پر لمبا چوڑا لیکچر دینے کے بجائے صرف ایک لفظ"قناعت" Contentment کہہ دیں تو یہ لفظ اتنا جامع اور مکمّل ہے کہ اس کے بعد مزید کسی تفصیل کی ضرورت باقی نہیں رہتی،
اب یہی بات بعض لوگ کسی انگریز اسپیکر سے اسٹائلش انگلش میں سننے کے لیے شیرٹن ہوٹل چلے جائیں گے اور سیشن کے لیے موٹی رقم بھی دے دیں گے، باہر آ کر ایک لمبی سانس لے کر ساتھیوں سے کہیں گے
guys you must be Minimalist to be successful you know
جبکہ یہی بات جب مسجد کے مولوی صاحب سادہ سے دیسی لہجے میں کہہ دیں کہ بھائی قناعت اختیار کرو تو منہ بنائیں گے کہ مولوی تو دنیاوی ترقی کے دشمن ہیں ہماری چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا بھی گلا گھونٹنا چاہتے ہیں
حاصل مطالعہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
60700