Aala Poetry.

Aala Poetry.

Share

Collection of Precious wording called poetry..

27/02/2025

تمہارے شہر میں رسمیں ہیں گھر بنانے کی
میرے شہر میں سب آستیں میں رہتے ہیں

12/02/2025

ہم نے وہاں سے اٹھایا ہے خود کو
جہاں لوگ پنکھے سے لٹک جاتے ہیں

14/07/2022

جو شخص پیڑ کاٹنے والے کا ساتھ دے
سمجھو کہ اس کو سائے کا مطلب نہیں پتہ
یعنی یہ دنیا تم نے دیکھی ہی نہیں دوست
یعنی تمہیں سرائے کا مطلب نہیں پتہ
یہ بھی نہیں کہ آپ کو میں جانتا نہیں
یہ بھی نہیں پرائے کا مطلب نہیں پتہ
تم نے ہماری چائے کی دعوت کو رد کیا
تم کو ہماری چائے کا مطلب نہیں پتہ

09/07/2022

یہ اپنی مرضی سے سوچتا ہے اسے اٹھا لو
اٹھانے والوں سے کچھ جدا ہے اسے اٹھا لو

وہ ںے ادب اس سے پہلے جن کو اٹھا لیا تھا
یہ ان کے بارے میں پوچھتا ہے اسے اٹھا لو

اسے بتایا بھی تھا کہ کیا بولنا ہے کیا نہیں
مگر یہ مرضی سے بولتا ہے اسے اٹھا لو

جنہیں اٹھانے پہ ہم نے بخشے مقام و خلعت
یہ ان سیانوں پہ ہنس رہا ہے اسے اٹھا لو

یہ پوچھتا ہے کہ امن و عامہ کا مسئلہ کیوں
یہ امن و عامہ کا مسئلہ ہے اسے اٹھا لو

اسے کہا تھا جو ہم دکھائیں بس اتنا دیکھو
مگر یہ مرضی سے دیکھتا ہے اسے اٹھا لو

سوال کرتا ہے یہ دیوانہ ہماری حد پر
یہ اپنی حد سے گزر گیا ہے اسے اٹھا لو

ہوں

Want your business to be the top-listed Shop in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

528/A, Thana Chowk, Shah Rukn-e-Alam Colony, New
Multan
60000