Inayat Hussain

Inayat Hussain

Share

Iam teacher at govt.high school mankera.

15/04/2023

thanx for motivational and inspirational encouragment for my doings

دنیا میں سارا سروکار قدرت کے فیصلوں کا ہے. سب خزانوں کا مالک اللہ ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے دولت،عزت اور شہرت عطا کرتا ہے ۔ علم بھی ایک دولت ہےجو رب کے خاص بندوں کو ملتی ہے۔
رب کی ذات نے انسان پر کمال شفقت فرماتے ہوئے محبت کا ایسا سلسلہ جوڑا ہےکہ ہر والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے بچے ہر لحاظ سے خوشحال ہوں۔ جو مسائل اور مفلوک الحالی انھوں (والدین) نے دیکھی ہے وہ ان کے بچے نہ دیکھیں ۔اس خواہش کی تکمیل کے لیے سب سے پہلا وسیلہ تحصیل علم میں تلاش کیا جاتا ہے کہ بچے پڑھ لکھ کر معاشرے کے باروزگار اور باشعور فرد بن سکیں ۔
یونین کونسل لتن کی بستی روڈی کے ایک غریب والد گل حسین نے بھی یہی خواب دیکھا ،رب کی ذات پر سچے دل سے، پختہ یقین رکھتے ہوئے، بچوں کو مزدوری کروانے اور اپنا مالی سہارا بنانے کی بجائے، زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ٹھانی اور کئ طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے بچوں کو حصول تعلیم کا پورا پورا موقع دیا ۔
رب کی ذات نے سچے جذبوں اور خلوصِ نیت کو رنگ لایا اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیا ۔آج بستی روڈی میں سب سے زیادہ پڑھا لکھا اور باروزگار گھر گل حسین کی اولاد کا ہے۔

عنایت حسین جعفری گل حسین کی آخری اولاد ہیں ۔ انگریزی زبان وادب میں شاندار کیریئر کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول منکیرہ میں 2006 سے بطور(SST English)کام کر رہےہیں ۔

عنایت حسین نےاس وقت ایم اے انگلش امتیازی نمبروں سے پاس کیا جب انگلش کے لوگ منکیرہ جیسے پسماندہ علاقے میں خال خال نظر آتے تھے ۔
ماشاءاللہ اپنے سبجیکٹ پر گہری گرفت رکھتے ہے اور بڑی روانی سے انگلش بولتے ہیں ۔انگریزی کی تدریس میں بھی خاصی دلچسپی ہےاور اپنا فرض منصبی پوری تندہی سے انجام دے رہےہیں۔

علمیت ، روانی سنجیدگی اور متانت سے لبریز نرم مزاج طرز تدریس بچوں میں دلچسپی ،آمادگی اور تحریک کا رنگ بھر دیتا ہے۔

انگلش سبجیکٹ کے مایہ ناز ماسٹر ٹرینر ہیں ۔

بار ہا (ETTE),(PEELI),(PETT) اور(INDUCTION)

کی ٹریننگ انتہائی کامیابی کے ساتھ کروا کر بیسٹ ٹرینر کا اعزاز اپنے نام کروا چکے ہیں ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ورکشاپ میں بطور ریسورس پرسن پسندیدہ ترین گردانے جاتے ہیں
۔ہمارے سکول کے بہترین مقرر ، بزم ادب اور دیگر ادبی پروگراموں کی جان ہیں ۔اردو انگلش دونوں زبانوں میں بڑی خوبصورت کمپیرنگ کرتے ہیں ۔
دل پذیر کمپیرنگ کے ساتھ ساتھ حضور سرور کونین کی شان میں ان کی مترنم مدحت سرائی تقاریب کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔
منکیرہ شہر میں فی الوقت عنایت صاحب واحد بندہ ہے جو سپوکن انگلش کورس پیش کر رہا ہے جس سےکئ طلباء و طالبات مستفید ہو رہے ہیں ۔
عنایت حسین جعفری کا کیریئر نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے کہ جو لوگ مشکل حالات میں بھی سچے ارادوں اور اپنے رب پر کامل یقین کے ساتھ جدوجہد کرتے ہیں کامیابی وکامرانی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔

اپنے کردار کی مظہر ہے شکست انسان
بے سبب لوگ مقدر کو گلہ دیتے ہیں

نجی زندگی میں ایک خلوص بھرا سچا انسان ہے۔ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتا ہے ۔کسی کا برا کرنا تو کجا سوچنا بھی، ان کے تصور میں بھی نہیں۔ ان کی سوچوں پر دین اسلام کی گہری چھاپ ہے ۔نوجوانی سے ہی پابند صوم و صلوٰۃ ہے۔کسی بھی قسم کے تعصب اور تفاخر سے دل و دماغ آلودہ نہیں ۔آخرت کی جواب دہی کا پاس انھیں ہر وقت رہتا ہے ۔ شرافت اور صلح جوئی ان کی گھٹی میں طبعاً شامل ہے ۔ اللہ کی ذات ان کو خوشیوں بھری لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

حمید اللہ

Photos 18/04/2014

One Word For this Pic ?

Follow me: https://soundcloud.com/hymmusic

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Multan
60000