Sheikh Muhammad Tariq Rasheed

Sheikh Muhammad Tariq Rasheed

Share

خدمتِ خلق میرا منشور ہے۔ اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں۔ عوام کی خدمت ہی میرا اصل مقصد ہے۔

Photos from Sheikh Muhammad Tariq Rasheed's post 23/06/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری، میئر ملتان اور سابق رکنِ قومی اسمبلی شیخ طارق رشید صاحب کے صاحبزادے بیرسٹر حسن طارق نے سات محرم الحرام کے سلسلے میں گلگشت میں نکالے گئے جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، عزاداروں سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

بیرسٹر حسن طارق نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا حق، صبر، استقامت اور انسانیت کے اعلیٰ ترین اصولوں کی یاد دلاتا ہے

اس موقع پر سید کاشف شاہ، حامد خاں، عاصم مغل، راو ظفر، ودیگر دوست احباب ہمراہ تھے

Photos from Sheikh Muhammad Tariq Rasheed's post 22/06/2026

ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)، سابق میئر ملتان و سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-149 شیخ محمد طارق رشید نے اسلام آباد میں مختلف وفاقی وزراء اور اپنے سابقہ کولیگز سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، قومی امور اور بالخصوص ملتان کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شیخ محمد طارق رشید نے وفاقی وزراء کو ملتان کے موجودہ حالات، ترقیاتی ضروریات اور عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شیخ محمد طارق رشید نے اپنے سابقہ ساتھیوں اور وفاقی وزراء کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات کرتے ہوئے عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Gulgusht Tulip Street
Multan