Tehreek Baqa e Islam
Join This Social Network and Save Islam
تحریک بقاءاسلام پاکستان
29/06/2026
اہم اطلاع
جنوبی پنجاب کے معزز دوست احباب، کارکنان اور بالخصوص تحصیل علی پور کی غیور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بانی کاظمی گروپ، عوامی لیڈر غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی ان شاء اللہ سیت پور روڈ، تحصیل علی پور میں اپنی مستقل رہائش گاہ اور عوامی ڈیرہ قائم کریں گے۔
اس عوامی ڈیرے پر وہ حلقہ این اے 178 علی پور کی عوام سے باقاعدگی سے ملاقات کریں گے، ان کے مسائل پوری توجہ سے سنیں گے، عوامی مشاورت کو فروغ دیں گے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت عوام کے جائز حقوق کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے
یہ عوامی ڈیرہ محبت، اخوت، بھائی چارے اور عوامی خدمت کی ایک نئی روایت کا آغاز ثابت ہوگا، جہاں ہر آنے والے کو عزت، احترام اور اپنائیت کا احساس ملے گا۔ غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی ہمیشہ کی طرح اپنی عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے دکھ سکھ میں شریک رہیں گے اور عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے منجانب: چیف سپورٹران کاظمی گروپ علی پور
کراچی میں جسٹس خادم حسین سعیدی کی غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی سے محبت بھری ملاقات،
بانی کاظمی گروپ، عوامی لیڈر، غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی، چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 178 علی پور، سے کراچی میں جسٹس خادم حسین سعیدی نے اپنے فرزند فاروق خان سعیدی کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جسٹس خادم حسین سعیدی نے غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی کی والدہ محترمہ کی خیریت دریافت کی اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر اور مکمل شفایابی کے لیے دعائیہ کلمات کہے،
غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی نے جسٹس خادم حسین سعیدی اور انکے فرزند فاروق خان سعیدی کی محبتوں،اور پرخلوص دعاؤں پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا کرنے والے اور مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے والے محسن ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اس موقع پر غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی نے تمام دعا گو احباب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے خلوص کو اپنے لیے قیمتی سرمایہ قرار دیا منجانب: عمران الدین سعیدی صدر تحریک بقاء اسلام پاکستان کراچی 03062704042
26/06/2026
عوامی لیڈر غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی
چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان
امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 178 علی پور،کا
دس محرم الحرام کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام٫
سید جاوید سعید کاظمی نے کہا
یومِ عاشور اسلامی تاریخ کا وہ عظیم اور مقدس دن ہے جس نے حق و باطل کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی جو قیامت تک مٹ نہیں سکتی یہی وہ دن ہے جب سرزمینِ کربلا پر نواسہ رسول،جگر گوشہ بتول،نور نظر سیدنا علی المرتضیٰؓ، حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام نے اپنے بہتر جانثار ساتھیوں اور اہلِ بیتِ اطہار کے ساتھ دینِ اسلام کی سربلندی،حرمتِ انسانیت کے تحفظ اور ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے ایسی بے مثال قربانی پیش کی جس پر رہتی دنیا تک انسانیت فخر کرتی رہے گی انہوں نے کہا
کربلا کی تپتی ہوئی ریت، فرات کے کنارے پیاس سے تڑپتے معصوم بچے، خیموں میں سسکتی ہوئی خواتین، اور سجدہ شکر میں جھکتا ہوا وہ عظیم سر، تاریخ کا ایسا باب ہے جسے نہ وقت مٹا سکا ہے اور نہ کبھی مٹا سکے گا سید جاوید سعید کاظمی نے کہا سیدنا امام حسین علیہ السلام نے دنیا کو یہ ابدی پیغام دیا کہ باطل کے سامنے جھک جانا زندگی نہیں، بلکہ حق پر قائم رہتے ہوئے عزت کے ساتھ جان قربان کر دینا ہی حقیقی کامیابی ہے انہوں نے کہا
واقعۂ کربلا صرف ایک المناک حادثہ نہیں بلکہ ایک زندہ اور دائمی درسگاہ ہے یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اقتدار، دولت اور دنیاوی مفادات سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رضا، رسولِ اکرم ﷺ کی سنت، عدل، دیانت، صبر، ایثار اور حق پر ثابت قدمی کی اہمیت ہے سیدنا امام حسین علیہ السلام نے اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی اور امتِ مسلمہ کو یہ سبق دیا کہ اگر دینِ حق کو بچانے کے لیے ہر قربانی دینی پڑے تو اس سے دریغ نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کربلا کے پیغام کو صرف مجالس اور جلوسوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں ہم ظلم، ناانصافی، نفرت، فرقہ واریت اور ہر قسم کی برائی کے خلاف حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کے کردار سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنے معاشرے میں محبت، اخوت، انصاف، رواداری اور اتحاد کو فروغ دیں یہی شہدائے کربلا کے مقدس مشن سے حقیقی وفاداری ہے سید جاوید سعید کاظمی نے کہا میں امت مسلمہ بالخصوص
اہلِ وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ یومِ عاشور پر اپنے دلوں کو محبتِ اہلِ بیتؓ سے منور کریں، اپنے کردار کو سیرتِ سیدنا امام حسینؓ کے مطابق ڈھالیں، وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، اتحادِ امت اور مظلوم انسانیت کی فلاح کے لیے دعا کریں اور یہ عہد کریں کہ زندگی کے ہر میدان میں حق، انصاف اور صداقت کا پرچم بلند رکھیں گے
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام، اہلِ بیتِ اطہارؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں سے سبق حاصل کرنے، ان کے نقشِ قدم پر چلنے اور حق و صداقت پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی نے کہا
کربلا ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ طاقت نہیں، کردار تاریخ بناتا ہے تلوار نہیں، سچائی ہمیشہ زندہ رہتی ہے
ایم پی اے (صوبہ سندھ) علی طارق مرزا،عوامی لیڈر غازی ملت ابو الحسین سید جاوید سعید کاظمی چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 178 علی پور،کا آستانہ عالیہ قادریہ محمودیہ ستیانی شریف سندھ آمد پر استقبال کرتے ہوئے
Click here to claim your Sponsored Listing.