Dr.Zee Fancy Poultry

Dr.Zee Fancy Poultry

Share

Poultry farms,
Fancy birds farm
and
pigeon loft consultant.

16/12/2023

فارمی مرغیاں، مرغوں ملاپ بھی نہیں کرتی تو وہ انڈے کیسے دیتی ہیں۔۔۔؟؟

صرف "فارمی مرغیاں" ہی نہیں، بلکہ سب مرغیاں بلکہ تقریباً سب مادہ پرندے ایسا کرتی ہیں۔ یعنی ملاپ کیے بغیر بھی انڈا دیتی ہے، البتہ ایسے انڈوں سے چوزا نہیں پیدا ہوتا۔

آپ اسے انسانی مثال سے سمجھنے کی کوشش کریں، انسانی عورت جب بالغ ہوجاتی ہے تو اسے ہر ماہ ماہواری آتی ہے، اور ہر مہینے عام طور پر ایک بیضہ/ انڈا بنتا ہے جو اسکی اووری سے نکل کر فیلوپین ٹیوب میں آجاتا ہے، اور یہاں بیٹھ کر مرد کے سپرم کا انتظار کرتا ہے، اگر سپرم نہ آئے تو انڈا چوبیس گھنٹے یا اس سے کچھ زیادہ مدت میں ڈیجنریٹ ہوجاتا ہے، یعنی سادے مادوں میں ٹوٹ کر واپس جذب ہوجاتا ہے۔

اسی طرح مرغی یا دوسرا کوئی پرندہ ہے، اب پرندوں میں انسانوں کی طرح ماہواری تو نہیں ہوتی، لیکن ایک بات ان میں بھی مشترکہ ہے، وہ یہ کہ مرغی کی اووری میں سے بھی بیضہ نکلے گا، بیضہ تو بہت چھوٹا سا ایک خلیہ ہوگا جو عام انکھ سے نظر بھی نہیں آئے گا اور اسکے اردگرد ذردی (yolk) ہوگی۔

بیضے کے نکلنے کے بعد مرغی کا مرغے سے ملاپ ہوتا ہے اور مرغے کا سپرم مرغی کہ بیضے سے مل جاتا ہے۔ لیکن اگر مرغا موجود نہ ہو اور سپرم اور بیضے کا ملاپ نہ ہو، تب بھی بیضہ اپنا سفر جاری رکھتا ہے، اس سفر کے دوران اس میں سفیدی شامل ہوتی ہے اور باہر شیل بھی بنتا ہے، جس کے بعد انڈا مرغی کے جسم سے باہر آجاتا ہے۔

تو انڈا تو دونوں صورتوں میں ہی بن کر باہر آتا ہے۔ البتہ جو انڈا مرغے سے ملاپ کے نتیجے میں ملنے والے سپرم سے فرٹیلاز ہوا ہو، اسے fertilized egg کہتے ہیں، اور ایسے انڈا سے اگے جاکر چوزہ نکلتا ہے۔ جبکہ جو انڈا بغیر ملاپ کے بنتا ہے، اسے unfertilized egg کہتے ہیں، جس سے چوزہ نہیں پیدا ہوسکتا۔

عام طور پر بازار میں پولٹری فارمز سے آنے والے انڈے ایسے ہی unfertilized eggs ہوتے ہیں۔

dr.zee
Dr.Zee Fancy Poultry

13/12/2023

اَلسَلامُ عَلَيْكُم
فیڈ شیڈول گولڈن مصری لٸیر
پہلا ویک دس گرام زیرو فیڈ
دوسرا ویک سترہ گرام زیرو ساٸز فیڈ
تیسرہ ویک باٸیس گرام زیرو ساٸز
چوتھا ویک پچیس گرام زیرو ساٸز فیڈ
پانچواں ویک تیس گرام زیرو ساٸز
چھٹا ویک پینتیس گرام زیرو ساٸز فیڈ
ساتواں ویک اکتالیس گرام
آٹھواں ویک پینتالیس گرام
نواں انچاس تریپن گرام
دسواں ویک تریپن گرام
گیارہ ویک چھپن گرام
بارہواں ویک ساٹھ گرام
تیرہواں ویک چونسٹھ گرام
چودہ ویک سڑسٹھ گرام
پندرہ ویک ستر گرام
سولہ ویک تہتر گرام
سترہ ویک اٹھتہر گرام
اٹھارہ ویک نواسی گرام
انیسواں ویک چوراسی گرام
بیسواں ویک انانوے گرام
سردی کے لحاظ سے فیڈ زیادہ کی جاسکتی ہے تاکہ پیداوار متاٸثر نہ ہو
تمام شیڈول فی پرندہ روزانہ کی بنیاد پر بنا ہوا ہے

18/11/2023

RIR (Rhode island red). Pure brown egg laying machine.
Healthy young flock now breeder.
Alhamdulillah.

31/05/2023

Watermelon 🍉 benefits in poultry.

Want your business to be the top-listed Business in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Multan
Multan
POSTCODE