Rao Furqan
IT Assistant | Wordpress Developer | Monetization Student | Content Creator
22/12/2024
میکسیکو سے دنیا تک
اوہا کا (Oaxaca) میں چیونٹی کی ایک منفرد قسم پائی جاتی ہے جسے شہد چیونٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اپنی پیٹوں میں میٹھے شہد سے بھرے ہونے کی وجہ سے یہ چیونٹیاں قدرت کا ایک عجوبہ ہیں۔ مقامی طور پر انہیں "چنڈودیس" کہا جاتا ہے۔ یہ چیونٹیاں اپنا شہد چھتوں میں ذخیرہ نہیں کرتیں بلکہ یہ اپنے معدے کے قریب ایک تھیلی بناتی ہیں جو شہد سے بھرنے پر پھول جاتی ہے۔ یہ شہد رات بھر پھولوں کے رس سے تیار کیا جاتا ہے۔
یہ چیونٹیاں صحرائی علاقوں میں عام پائی جاتی ہیں اور اوہا کا کے مکسٹیکا علاقے میں خشک موسم کے دوران خصوصی طور پر دیکھی جاتی ہیں۔ انہیں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے جیسے چنڈودیس، ٹیوکونڈوڈی، بوتیجاس، ٹیوکو نٹوڈی (جس کا مکسٹیکو زبان میں مطلب ہے 'شہد چیونٹی')، وینیٹوس، اور بنگویناس۔ ان کا مخصوص نام ہر گاؤں میں مختلف ہوتا ہے۔
ان چیونٹیوں کو تلاش کرنے کے لیے، دن کے وقت جہاں چیونٹیوں کی سرگرمی دیکھیں، وہاں نرمی سے کھودیں۔ ان کا شہد بنیادی طور پر میٹھا ہوتا ہے لیکن اس میں پھولوں کے مختلف ذائقے بھی شامل ہوتے ہیں۔
یہ شہد ذمہ داری کے ساتھ حاصل کرنا ضروری ہے—ان کے پیٹوں سے شہد آہستہ سے نکالیں اور چیونٹیوں کو آزاد چھوڑ دیں۔ وہ اگلی رات تک دوبارہ اپنا شہد تیار کر لیں گی۔
آپکی مینٹل ہیلتھ اور فزیکل ہیلتھ روپے، پیسے، جائیدادوں، نام، مشہوری سب سے زیادہ اہم ہے۔
پیسے اور بڑا انسان بننے کی دوڑ میں اس بات کو مت بھول جانا!
وہ تمام نوجوان جو اپنا اور اپنی فیملی کے لیے جان مار رہے ہو، تم عظیم انسان ہو!
تم جتنا کر سکتے تھے کر رہے ہو، کامیابی دینے والی ذات اللہ کی ہے، وہ جب تمہارے حق میں بہتر سمجھے گا تمہیں کامیاب کر دے گا۔ وقت سے جلدی نہیں اور قسمت سے زیادہ نہیں۔
اس نے ہمارے ذمہ محنت لگائی ہے، پھل پھول اسی نے لگانا ہے، ہم نے بس فصل اگانے کے لیے محنت کرنی ہے، پھل وہی لگائے گا، محنت ضایع نہیں کرے گا۔
خود پر غصہ مت کرو، خود پر بہت زیادہ بوجھ نہ ڈالو، خود کو اتنا سب کچھ کرنے کے بعد بھی مت کوسو، تم سے جو ہو سکتا ہے کر رہے ہو، بس !
اس سے زیادہ ملنا ہوگا تو مل جائیگا۔
ہاں اپنی محنت نہیں چھوڑنی، لگن سے، تندہی سے، ایمانداری سے جو کام کر سکتے ہو کرو، لیکن گو ایزی آن یور سیلف۔
اچھی سادہ خوراک، تازہ سلاد، چٹنی، گھر کی سادہ تندور یا توے کی روٹی کا کوئی بڑے سے بڑا فائیو سٹار ہوٹل بھی نعم البدل نہیں ہے اور سپورٹس، چاہے وہ کرکٹ ہو، فٹبال، بیڈمنٹن یا گلی ڈنڈا، اپنی زندگی میں شامل کر لو اور اسے مت چھوڑنا، پازیٹو سوچو، پازیٹو سوچ والے دوستوں میں بیٹھو۔
اچھا سوچو گے، اچھا ہوگا۔
برا سوچو گے، برا ہی ہوگا۔
اور یاد رکھو!
Go easy on yourself !!!
- ایم تنویر نانڈلہ
10/12/2024
It's all a game of Perception.
Click here to claim your Sponsored Listing.
