Sultan Law Associates

Sultan Law Associates

Share

Shah Faisal Humanity Development Organization established in 2012 Registered with Registrar Joint Stock Companies as not for profit organization.

07/11/2025

پنجاب حکومت نے زمینوں اور جائیدادوں کے حقیقی مالکان کے حقوق کے تحفظ اور ناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے ’’پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل (immovable)پراپرٹی آرڈیننس 2025‘‘ نافذ کر دیا ہے۔ نئے قانون کا مقصد زمینوں پر غیر قانونی قبضے، دھوکہ دہی اور زبردستی کی روک تھام اور ملکیتی تنازعات کے فوری حل کو ممکن بنانا ہے۔ آرڈیننس کے تحت کسی بھی غیر منقولہ جائیداد پر بلااجازت یا دھوکہ دہی کے ذریعے قبضہ سنگین جرم قرار دیا گیا ہے، جس پر کم از کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ دس سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔ معاونت یا سازش کرنے والوں کو ایک سے تین سال قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ کمپنیوں اور سوسائٹیوں کے سربراہان بھی جوابدہ ہوں گے، جب تک وہ اپنی لاعلمی یا احتیاط ثابت نہ کر سکیں۔ آرڈیننس کے مطابق ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ڈی آر سی) تشکیل دی جائے گی۔پراپرٹی ٹریبونلز کی سربراہی لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج یا ڈسٹرکٹ جج کریں گے، جنہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سفارش پر تین سال کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ ٹریبونل کو ملکیت، قبضہ اور فوجداری نوعیت کے تمام مقدمات سننے کا خصوصی اختیار ہوگا۔

Job Portal - Login 17/05/2023

السلام وعلیکم!

*ایڈیشنل سیشن جج، سول جج کے امتحان کیلئے درخواست دینے کا طریقہ کار۔*
1۔ متعلقہ فیس MCB میں جمع کروا کے ویب سائٹ پر جا کر اس لنک پر اپنا آن لائن داخلہ فارم مکمل صحیح معلومات دے کر بھیجیں۔
https://jobs.lhc.gov.pk/
2. آپ جس بار کے ممبر ہیں، اسی بار میں جا کر اپنی بار کا لائسنس دے کر اپنا Experience Certificate بنوا کر آن لائن ملنے والے پرنٹ میں 2 سرٹیفکیٹس متعلقہ بار کے صدر اوراپنے متعلقہ سیشن جج صاحب سے دستخط و سٹیمپ کرا کے اپنے جملہ ڈاکیومنٹس کی کاپیوں، پاسپورٹ سائز 5 عدد تصاویر کو گریڈ 17 کے کسی آفیسر سے تصدیق کرا لیں۔
3. متعلقہ بار سے ملنے والا اصل سرٹیفکیٹ معہ جملہ دستاویزات بذریعہ رجسٹری
*رجسٹرار، ایگزامینیشن ونگ، لاہور ہائی کورٹ، لاہور*
کو 22.05.2023 تک بھیج دیں۔

خیر اندیش!
آفتاب خان

Job Portal - Login

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Sultan Law Associates Opt Judges Gate, High Court Multan
Multan
66000