Shafiq barvi
My name is Muhammad shafiq abid
Subscribe me on
YouTube/ shafiq barvi
29/10/2025
آج کل موبائل فون سیکیورٹی کے لحاظ سے لوگ سب سے محفوظ آپشن iPhone کو سمجھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بلیک بیری سیکیورٹی کے لحاظ سے بہت آگے تھا حتیٰ کہ اس میں ڈیٹا تک رسائی صرف موبائل کے مالک کو تھی کمپنی بھی محدود رسائی رکھتی تھی۔
بلیک بیری موبائل فون سیکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے محفوظ فونز میں شمار کیے جاتے تھے خاص طور پر اپنے عروج کے دور (2005 تا 2015) کے دوران…
بلیک بیری کی سیکیورٹی کیوں خاص تھی…؟؟
1. End-to-End Encryption:
BlackBerry Messenger (BBM) اور ای میل سروس میں ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتا تھا۔
اس کا مطلب یہ کہ پیغام یا ڈیٹا بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی اسے پڑھ سکتا تھا، درمیان میں کوئی بھی (حتیٰ کہ نیٹ ورک یا سرور کا ایڈمن بھی) ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا تھا۔
2. BES (BlackBerry Enterprise Server):
کمپنیوں کے لیے ایک خاص سسٹم ہوتا تھا جو ڈیٹا ٹریفک کو اپنی کمپنی کے سرور سے انکرپٹ کر کے بھیجتا تھا۔
اس سے کمپنی اپنے ملازمین کے فونز پر مکمل کنٹرول رکھتی تھی، مگر باہر کی کوئی پارٹی (حتیٰ کہ بلیک بیری خود بھی) ڈیٹا کو نہیں دیکھ سکتی تھی۔
3. Secure Boot & OS Integrity:
بلیک بیری کے فون ہر بار اسٹارٹ ہونے پر سیکیورٹی چیک کرتے تھے کہ آپریٹنگ سسٹم میں کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں ہوئی۔
کسی غیر منظور شدہ سافٹ ویئر کو سسٹم پر چلنے نہیں دیتے تھے۔
4. Canadian Servers:
بلیک بیری کا زیادہ تر ڈیٹا کینیڈا میں واقع اپنے ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے گزرتا تھا، جس کی وجہ سے بہت سے ممالک کے انٹیلیجنس ادارے (مثلاً امریکا، عرب امارات، پاکستان، برطانیہ اور بھارت وغیرہ) ناراض بھی رہتے تھے کیونکہ وہ اس ڈیٹا تک رسائی نہیں کر سکتے تھے۔
کیا کوئی بھی بلیک بیری ڈیٹا تک نہیں پہنچ سکتا تھا…؟؟
زیادہ تر معاملات میں نہیں — خاص طور پر انٹرپرائز (BES) یوزرز کا ڈیٹا انتہائی محفوظ تھا۔
عام یوزرز (BIS – BlackBerry Internet Service) کے کچھ ڈیٹا چینلز بلیک بیری کے اپنے سرورز سے گزرتے تھے، جہاں کمپنی تکنیکی طور پر کچھ رسائی رکھ سکتی تھی مگر پریکٹیکلی یہ ڈیٹا بھی مضبوطی سے انکرپٹڈ ہوتا تھا۔
حکومتی سطح پر بھی کئی ممالک کو بلیک بیری کے سرورز تک رسائی نہ ملنے پر مسائل پیش آتے تھے (مثلاً بھارت، عرب امارات ور دیگر نے کئی بار بلیک بیری پر پابندی کی دھمکی دی تھی۔پاکستان میں بھی 2008-10 کے دوران حسین حقانی والا کیس خاصا مشہور ہوا تھا جب ان کا موبائل چیک کرنا چاہا تو باوجود کوشش کے کمپنی نے مالک کی اجازت کے بناء ڈیٹا دینے سے انکار کر دِیا)
پھر بلیک بیری کیوں ختم ہوا...؟؟؟ ‼️
سیکیورٹی کے باوجود کمپنی جدید اسمارٹ فون فیچرز (iPhone, Android) کے مقابلے میں پیچھے رہ گئی۔
App ecosystem کمزور تھا۔
یوزرز سیکیورٹی سے زیادہ ایپس، کیمرہ اور آسانی چاہتے تھے۔
نتیجہ یہ ہوا کہ بلیک بیری آہستہ آہستہ مارکیٹ سے باہر ہوگیا۔
25/10/2025
سونے کا رواج ختم
کل مورخہ 24 اکتوبر 2025 کو بعد از نماز جمعہ مدرسی عمر بن خطاب میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شادی میں سونے اور فضول رسومات کو ختم کر کے شادی کو آسان بنانے کے حوالے سے چند اہم نقد پر بحث ہوئی۔
ا۔ سونے کی شرط پر مکمل پابندی۔ سونے کی بجائے دوسرے زیورات خوبصورت ڈیزائن باآسانی دستیاب ہیں اسلئے جس کو زیادہ گہنوں کا شوق ہو وہ اسی پر اکتفا کریں۔
ب۔ حق مہر 5 لاکھ سے کم مقرر
ج۔ تماشوں پر مکمل پابندی عائد
د۔ لڑکی والوں کو کھانے کا کوئی خرچہ نہیں دیا جائے گا۔
ہ۔ دولہے کے گھر ایک دو ہفتہ پہلے سے ڈھول باجوں ڈیک وغیرہ پر مکمل پابندی، صرف شادی والے دن یا رات اجازت ہو گی۔
خ۔ دلہن کے گھر والوں کی طرف سے کسی کو کپڑے تحفے کے طور پر نہیں دے جائیں گے۔
و۔ دلہن یا دولہے کی طرف سے کوئی شرط نہیں رکھی جائے گی۔
محترم شہریوں چونکہ اس میٹنگ میں ناصی والا کے لوگ شامل تھے۔ اس لیے اس کو ناصری کے حد تک رکھا گیا ہے۔ لیکن چونکہ یہ پہلا قدم تھا اس سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ واقعی لوگوں کو یہ مسئلہ پیش آرہا ہے اور اس کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لہزا ہماری خواہش ہے کہ اس کو پورے علاقے میں نافذ کیا جائے۔ لہزا جو لوگ مزید دلچسپی رکھتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں تاکہ ان کے علاقوں میں جا کر اس موضوع کو بیان کیا جائے اور پورے علاقے میں رائج کیا جائے تاکہ شادی کو عام اور زنا کک روک تھام کی جا سکے اور خود کو اور اپنے بچوں کو گناہ سے بچائیں اور اپنے رب کریم کو راضی کریں۔
جو لوگ اس کے علاؤہ کوئی اچھی تجویز پیش کرنا چاہیں ان کو بھی ہم خوش آمدید کہیں گے۔ او ملکر اس کار خیر میں حصہ ڈالیں۔ اور غریب کے بچوں کی شادی کی خواہش پوری کریں۔ آپ کے وقت کا اور تعاون کا شکریہ۔۔
ماشاءاللہ دیکھ کے دل خوش ہو گیا اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک تمام اہل سنت کو شعور عطا فرمائے کہ وہ اس طرح جلوس سے میلاد نکالا کریں آمین ثم آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the establishment
Telephone
Website
Address
Chowk Sarwar Shaheed
60000