BZU Confessions

BZU Confessions

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BZU Confessions, Community College, Multan.

16/08/2021

ہر سمت مچلتی کرنوں نے افسوںِ شبِ غم توڑ دیا،
اب جاگ اٹھے ہیں دیوانے دنیاکو جگا کر دم لیں گے۔

وہ سنگِ گراں جو حائل ہے رستے سے ہٹا کر دم لیں گے،
ہم راہِ حق کے راہرو ہیں منزل پہ ہی جا کر دم لیں گے۔

یہ بات عیاں ہے دُنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں،
یا بزمِ جہاں مہکائیں گے یاخوں میں نہا کر دم لیں گے۔

اربابِ حکومت سے کہہ دو یہ عزم کیا ہے ہم سب نے،
جو حق کے مقابل آئے گا ہم اس کو مٹا کر دم لیں گے۔

ہم ایک خدا کے قائل ہیں پندار کے ہر بت توڑ دیں گے،
ہم حق کے نشاں ہیں دنیا میں باطل کو مٹا کر دم لیں گے۔

جو سینے دشمن چاک کرے باطل کو مٹا کر خاک کرے،
یہ روز کا قصہ پاک کرے وہ ضرب لگا کر دم لیں گے۔

یہ فتنہ و شر کے پروردہ تخریب کے ساماں لاکھ کرے،
ہم بزم سجانے والے ہیں ہم بزم سجا کر دم لیں گے۔

یہ امریکی دلال بھلا کیا خاک ڈرائے گے ہم کو،
ہم راہ وفا کے راہرو ہیں منزل پہ ہی جا کر دم لیں گے۔

اس دیس کے زرے زرے کو ہم اپنے خون سے سینچے گے،
اللہ کی قسم اس دھرتی کو گلزار بنا کر دم لیں گے۔

15/08/2021

افغان باقی، کُہسار باقی

اَلْحُکْمُ لِلّٰہ! اَلْمُلْکُ لِلّٰہ!

Want your university to be the top-listed University in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Multan
60000