Shehr-e-ilm

Shehr-e-ilm

Share

Shehr-e-Ilm 🎬✨
علم کے طلبگاروں کو حوزہ علمیہ نجف اشرف سے جوڑنے اور قرآن و اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو دنیا تک عام کرنے کا پلیٹ فارم۔

15/07/2026

یکم صفر| جنگِ صفین‼️
اسلام کی ایک مشہور جنگ ہے جو سن 37 ہجری میں مولا علی کے دورِ خلافت میں ہوئی۔ آپ کے مقابلے میں آنے والا معاویہ کا لشکر تھا جو شام کی فوج پر مشتمل تھا۔ یہ جنگ نہرِ فرات کے کنارے ''صفین'' کے مقام پر لڑی گئی۔
جب مولا علی یہ جنگ جیتنے کے قریب تھے تو مقابل آنے والے دشمن نے قرآن مجید کو نیزوں پر بلند کیا تاکہ جنگ روکی جائے اور بالآخر یہ جنگ ختم ہوئی اور دونوں لشکروں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔

14/07/2026

امیر المومنین علیہ السلام نے جنگ صفین کے موقع پر اپنے اصحاب سے فرمایا: "میں تمہارے لیے اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ تم گالیاں دینے والے بنو۔"
اگر تم ان(اہل شام) کے کرتوت بیان کرو اور ان کے حالات کو ذکر کرو تو یہ ایک مناسب بات ہے اور عذر تمام کرنے کا صحیح طریق کار ہوگا۔
(نہج البلاغہ،خطبہ 204)

13/07/2026

وصیت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام‼️
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
"میں تمہیں تقویٰ الٰہی کی وصیت کرتا ہوں، کیونکہ اللہ نے متقی کے لیے ضمانت دی ہے کہ وہ اسے ہر ناپسندیدہ حالت سے نجات دے گا، اس کی پسندیدہ منزل تک پہنچائے گا، اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہوگا۔
(تحف العقول ص 171)

12/07/2026

حرؑ نے یزید کا لشکر کیوں چھوڑ دیا؟
آخر وہ کون سی حقیقت تھی جس نے ان کے دل کو بدل دیا؟

حضرت حرؑ کی زندگی کا یہ فیصلہ صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ حق کو پہچاننے توبہ کرنے اور امامِ حسینؑ کا ساتھ اختیار کرنے کا عظیم درس ہے۔

🎙️ مولانا قائم علی نجفی صاحب

11/07/2026

امام باقر علیہ السلام نے فرمایا

میرے والد علی بن حسین ع اپنی اولاد سے فرمایا کرتے تھے
*جھوٹ سے بچو چاہے چھوٹا ہو یا بڑا مذاق میں ہو یا سنجیدگی میں*
چونکہ جب چھوٹا جھوٹ بولے گا تو بڑے کی جرأت بھی کرے گا ۔
وسائل الشیعہ ج 12 ص 250 حدیث 16225۔

10/07/2026

25 محرم شہادت امام علی زین العابدین علیہ السلام💔
امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنے فرزند امام محمد باقر علیہ السلام سے وصیت کرتے ہوئے فرمایا:
اگر تم سے کوئی بھلائی کا طلب گار ہو تو اس کے ساتھ بھلائی کرو ،
پس اگر وہ اس کا حقدار ہوا تو تم نے بھلائی کو صحیح مقام پر رکھا
اور اگر اس کا حقدار نہ ہوا تو تم تو نیکی کے حقدار ہو۔

10/07/2026

📌امام زین العابدینؑ کو “سجاد” کیوں کہا جاتا ہے؟
25 محرم الحرام، شہادتِ امام زین العابدین حضرت امام علی بن الحسینؑ کی مناسبت سے مولانا حسن رضا نجفی صاحب اس مختصر مگر پُراثر بیان میں اس اہم سوال کا جواب دے رہے ہیں۔

09/07/2026

امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنے فرزند امام محمد باقر علیہ السلام سے وصیت کرتے ہوئے فرمایا:
اگر کوئی شخص تمہاری دائیں جانب کھڑے ہو کر تمہیں برا بھلا کہے پھر بائیں جانب آ کر اپنے کئے پر معذرت کرے تو اس کا عذر قبول کر لو۔

08/07/2026

سب سے پہلا تحفہ‼️
امام جعفر صادق ع نے فرمایا:
مومن کو موت کے بعد جو سب سے پہلا تحفہ دیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ اس کے جنازے میں شرکت کرنے والوں کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔
(وسائل الشیعہ،ج2،ص820)

06/07/2026

اپنے وقت کے امامؑ سے تعلق کیسے مضبوط کیا جائے؟

یہ صرف ایک سوال نہیں، بلکہ ہر مومن کی زندگی کا اہم ترین موضوع ہے۔

مولانا سید در محمد نجفی صاحب کے اس فکر انگیز بیان میں جانیے کہ امامِ زمانہؑ سے مضبوط تعلق قائم کرنے کا عملی طریقہ کیا ہے۔

🎥 مکمل بیان ضرور ملاحظہ فرمائیں، اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں تک بھی پہنچائیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Multan
60000