Saba's Time
کہنے کو ساتھ اپنے اک دنیا چلتی ہے 🙂
Animation | Poetry | Real feelings
Motion with Emotions💫
20/05/2026
لوگ اکثر کہتے ہیں کہ
احسان کرنے والوں کے شر سے بچو
مگر شاید یہ جملہ آدھا سچ ہے
کیونکہ بعض اوقات اصل اذیت احسان نہیں
بلکہ وہ رویہ ہوتا ہے جو احسان کے بعد بدل جاتا ہے
ہر احسان صرف پیسوں یا قرض کا نہیں ہوتا
کبھی کسی کو سہارا دینا
وقت دینا
نوکری دلانا
مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہونا
رشتوں میں خاموش قربانیاں دینا
یا کسی کو زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع دینا بھی احسان کہلاتا ہے
لیکن مسئلہ وہاں شروع ہوتا ہے
جہاں مدد کرنے والا خود کو مالک سمجھنے لگتا ہے
اور مدد لینے والے کو انسان نہیں
اپنی مہربانی کا مقروض بنا دیتا ہے
پھر احسان لینے والے کی زبان گنگی ہو جاتی ہے
وہ دل دکھنے کے باوجود خاموش رہتا ہے
غلط بات سن کر بھی جواب نہیں دیتا
کیونکہ ہر بار اسے یہی یاد دلایا جاتا ہے کہ
ہم نے تمہارے لیے کیا کیا تھا۔
آہستہ آہستہ وہ بہرا بھی ہو جاتا ہے
طنز، بےعزتی، حقارت، حکم چلانا
سب سہتا رہتا ہے
صرف اس خوف سے کہ اگر بول پڑا
تو لوگ اسے ناشکرا کہیں گے
اور یہی وہ مقام ہے
جہاں احسان، احسان نہیں رہتا
وہ انسان کی خودداری، سکون اور آزادیِ رائے پر ایک خاموش قبضہ بن جاتا ہے
مدد اگر کسی کی عزتِ نفس چھین لے
تو وہ نیکی نہیں
ایک ایسا بوجھ بن جاتی ہے
جسے انسان زندگی بھر اٹھاتا رہتا ہے
سوال صرف اتنا ہے
کیا واقعی ہر احسان کا بدلہ خاموشی، برداشت اور اپنی خودداری قربان کر کے دینا ضروری ہے؟
یا پھر احسان کے نام پر کسی کی روح کو دبانا بھی ایک ظلم ہے؟
کہتے ہیں جس پر احسان کرو اسکے شر سے بچو
مگر یہ میں پوچھتی ہوں کہ جو آپ پر احسان کریں اسکے شر سے محفوظ نا ہوں تو کیسے بچاؤ ممکن ہے ؟🙂
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
19/05/2026
پیسہ انسان کو نہیں بدلتا
بلکہ یہ اس کے کردار کو باہر نکالتا ہے جسے غربت نے قید کر رکھا تھا
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
17/05/2026
اللّٰہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو ہم سب کے لیے رحمت، مغفرت، سکونِ دل اور قبولیتِ دعا کا ذریعہ بنائے
دعا ہے کہ ہر اداس دل کو سکون، ہر پریشان روح کو آسانی، اور ہر گھر کو خوشیوں سے بھر دے
آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو ذی الحج کا چاند بہت بہت مبارک ہو۔
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
16/05/2026
ہم سب سے ناراض ہیں 🙂
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
14/05/2026
کبھی ایسا ہوا ہے کہ
آپ زندگی سے نہیں
خود سے ہار گئے ہوں؟
ایسا مرحلہ آیا ہو جہاں رونا بھی تھکا دے
لوگوں کو سمجھانا بھی بےکار لگے
اور آئینے میں اپنا ہی چہرہ اجنبی محسوس ہونے لگے؟
پھر آپ نے کیا کیا تھا؟
خاموشی اختیار کی تھی؟
لوگوں سے دور ہو گئے تھے؟
یا خود کو بدلنے کی کوشش میں اپنے سر کے بال کاٹ دیے تھے؟
عجیب بات ہے نا
جب لڑکیاں بہت زیادہ ٹوٹتی ہیں
تو اکثر اپنے سر کے بال کاٹ دیتی ہیں
کچھ لڑکیاں جب زندگی سے ہار جاتی ہیں نا
تو وہ شور نہیں کرتیں کسی سے لڑتی نہیں کسی کو الزام بھی نہیں دیتیں
بس خاموشی سے آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر اپنے سر کے بال کاٹ دیتی ہیں
لوگ سمجھتے ہیں یہ نیا لُک ہے
حالانکہ وہ اپنی ٹوٹی ہوئی حالت کو سنبھالنے کی آخری کوشش کر رہی ہوتی ہیں
کیونکہ بعض اوقات انسان کو زندگی پر اختیار نہیں رہتا
تو وہ خود پر اختیار آزمانا شروع کر دیتا ہے
وہ بال نہیں کاٹتی
وہ اپنے اندر جمع چیخیں، تھکن، محرومیاں، اور وہ سب رشتے کاٹ رہی ہوتی ہے
جنہوں نے اسے آہستہ آہستہ خود سے دور کر دیا
اور سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ
اس وقت اسے خوبصورت نظر آنے کی نہیں
بس تھوڑا کم ٹوٹنے کی ضرورت ہوتی ہے
وہ دن
جب ہر بات پر دل بھر آتا ہے
وہ راتیں
جب انسان سونے سے زیادہ سوچنے میں تھک جاتا ہے
وہ لمحے
جب کسی کی ایک بات پورا وجود ہلا دیتی ہے
اور پھر ایک وقت آتا ہے
جب انسان کو اپنا پرانا وجود برداشت نہیں ہوتا
اس وقت کچھ لوگ شہر بدل لیتے ہیں
کچھ عادتیں بدل لیتے ہیں
اور کچھ
اپنے سر کے بال
اس وقت ایک لڑکی خاموشی سے آئینے کے سامنے کھڑی ہوتی ہے
قینچی اٹھاتی ہے
اور اپنے سر کے بال کاٹ دیتی ہے
ضروری نہیں وہ بولڈ نظر آنے کے لیے ایسا کر رہی ہو
ممکن ہے وہ بس بہت عرصے سے لڑتے لڑتے تھک گئی ہو
اور سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ
ایسے لوگ اکثر ہنستے بہت ہیں
مگر اندر سے آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہوتے ہیں
اور سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ
اس وقت اسے خوبصورت نظر آنے کی نہیں
بس تھوڑا کم ٹوٹنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
بتائیں
آپ نے خود سے ہار کر
سب سے پہلے کیا بدلا تھا؟
📝ماہی
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
12/05/2026
میں اکثر سوچتی ہوں کہ آخر انسان بدلتا کیسے ہے؟
کیا ایک دن اچانک سب کچھ ختم ہو جاتا ہے؟
نہیں
انسان ایک ہی دن میں نہیں ٹوٹتا وہ روز تھوڑا تھوڑا بکھرتا ہے
میں پہلے ایسی نہیں تھی
میں بہت ہنستی تھی بے وجہ باتیں کرتی تھی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہو جاتی تھی
میری آواز میں زندگی ہوا کرتی تھی اور دل میں عجیب سا سکون
میں صرف زندہ نہیں تھی میں زندگی محسوس بھی کرتی تھی
پھر زندگی نے آہستہ آہستہ اپنا اصل چہرہ دکھانا شروع کیا
ذمہ داریاں اپنوں کی بیماریاں ذہنی دباؤ راتوں کی بےچینی ہر وقت کا خوف ہر لمحہ کسی نئی آزمائش کا انتظار
اور ان سب کے درمیان میں خود سے دور ہوتی گئی
زندگی نے مجھے کتابوں سے کم حالات سے زیادہ سکھایا ہے
کبھی دواؤں کے نام یاد کیے
کبھی درد چھپانے کا ہنر
کبھی خود ٹوٹ کر دوسروں کو سہارا دینا سیکھا
میں ڈاکٹر نہیں ہوں
مگر حالات نے مجھے اتنا ضرور سکھا دیا کہ اب درد چہروں سے پڑھ لیتی ہوں
یہ عجیب اذیت ہوتی ہے جب آپ کو خود یاد آئے کہ آپ پہلے کیسے تھے
جب آپ آئینے میں اپنا چہرہ دیکھیں مگر اپنی وہ پرانی روح کہیں نظر نہ آئے
جب آپ ہنسیں بھی تو اندر سے کچھ محسوس نہ ہو
جب خاموشی صرف عادت نہیں ذہنی تھکن بن جائے
لوگ کہتے ہیں تم بہت خاموش ہو گئی ہو
انہیں کیسے بتاؤں کہ انسان صرف بولنے سے نہیں تھکتا
کچھ تھکاوٹیں روح پر اُتر جاتی ہیں
اب حال یہ ہے کہ
میں ہر بات دل میں رکھ لیتی ہوں
ہر فکر چپ چاپ سہہ لیتی ہوں
اور ہر رات خود کو یہی سمجھا کر سلا دیتی ہوں کہ شاید کل کا دن کچھ آسان ہو
مگر سچ تو یہ ہے
کچھ لوگ ایک وقت کے بعد جینا نہیں چھوڑتے
بس پہلے جیسے رہنا چھوڑ دیتے ہیں
اور شاید میں بھی اُنہی لوگوں میں شامل ہوں
جو باہر سے بالکل ٹھیک لگتے ہیں
مگر اندر سے زندگی جینے کی طاقت آہستہ آہستہ کھو رہے ہوتے ہیں
زندگی انسان کو وہ سب سکھا دیتی ہے جو شاید کسی کتاب یا ڈگری میں نہیں ہوتا
میں نے کبھی میڈیکل نہیں پڑھا
نہ میرے پاس ڈاکٹر کی کوئی ڈگری ہے
مگر وقت، آزمائشوں اور اپنوں کی فکر نے مجھے آدھی ڈاکٹر ضرور بنا دیا ہے
اب دوا کے نام بھی سمجھ آتے ہیں
وقت پر دوا دینا بھی
طبیعت کے اُتار چڑھاؤ بھی
اور وہ خاموش تکلیف بھی
جو اکثر انسان چہرے پر چھپا لیتا ہے
پہلے میں صرف ایک بے فکر، ہنسنے بولنے والی لڑکی تھی
زندگی بہت سادہ لگتی تھی
مگر پھر وقت نے ذمہ داری، صبر، فکر اور دیکھ بھال کے وہ سبق سکھائے
جو شاید عمر سے پہلے سیکھنے پڑ گئے
کچھ لوگ ڈگری لے کر ڈاکٹر بنتے ہیں
اور کچھ لوگ اپنے پیاروں کی تکلیفیں سنبھالتے سنبھالتے
میں نے سیکھا ہے کہ
رات بھر جاگنا صرف نیند قربان کرنا نہیں ہوتا
بلکہ کسی اپنے کی سانسوں، درد اور سکون کی فکر میں خود کو بھول جانا بھی ہوتا ہے
اب میں پہلے جیسی تو نہیں رہی
مگر اتنا ضرور ہے کہ زندگی نے مجھے کمزور نہیں
پہلے سے زیادہ سمجھدار اور سنجیدہ اور مظبوط بنا دیا ہے🙂
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
10/05/2026
میں دنیا کی ہلچل شور اور اکیلے پن کے بیچ اپنی ماں کی گود میں ہمیشہ محفوظ محسوس کرتی ہوں میری ماں وہ عورت ہے جو اپنے وقت کی سختیوں تھکن اور مشکلات کو چھپاتی رہی میرے لیے ہمیشہ ایک نرم اور سکون بھرا سہارا رہیں ہیں بچپن سے لے کر آج تک وہ میرے ہر خوف ہر غم اور ہر خوشی میں میرے ساتھ رہیں ہیں اور میں نے ان کی محبت اور قربانی کو کبھی لفظوں میں پوری طرح بیان نہیں کیا مگر ہر لمحہ محسوس کیا ہے
ہماری زندگی ایک سادہ مگر گہری کہانی ہے چھوٹی چھوٹی یادیں جیسے وہ میرے بال سہلاتی تھیں، میری ناکامیوں پر صبر کی نصیحت دیتی تھیں، یا میری چھوٹی خوشیوں پر ہنس کر مجھ سے شیئر کرتی تھیں
وہ سب لمحے آج بھی میری روح میں زندہ ہیں ان کے ہاتھوں کی گرمی، ان کی نگاہوں کی محبت، اور ان کے ساتھ بیٹھی ہر خاموش گھڑی مجھے یہ احساس دلاتی ہے کہ دنیا کی کوئی بھی تلخیاں، کوئی بھی دکھ، اس رشتے کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں
میری ماں نے ہمیشہ مجھے سکھایا کہ محبت صرف لفظ نہیں عمل میں ہوتی ہے وہ خود صبر، برداشت، اور قربانی کی مثال ہیں ان کی موجودگی میں، میں نے یہ سیکھا کہ حقیقی طاقت نرم دل میں چھپی ہوتی ہے اور حقیقی حفاظت اسی میں ہے جو بغیر کہے آپ کے درد کو سمجھ لے
اب جب میں بڑی ہو گئی ہوں اپنی ماں کی کمزوریوں اور بوڑھاپے کو دیکھتی ہوں تو میں نے یہ عہد کیا ہے کہ میں ان کا سہارا بنوں گی ان کے لیے وہ سہولت، سکون، اور عزت دوں گی جو وہ ہمیشہ میرے لیے دیتی رہی ہیں ہر دن، ہر لمحہ، میں اپنی ماں کے قربان ہونے کے احساس سے جیتی ہوں اور یہ سوچتی ہوں کہ میری ماں کی محبت اور میری کوششیں ایک دوسرے کے لیے زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہیں
یہ ہمارا رشتہ صرف ماں اور بیٹی کا نہیں یہ ایک روحانی بندھن ہے ایک محبت کی کہانی ہے جو لفظوں سے بڑھ کر ہے
دنیا کی مصروفیت، مشکلات، یا الگ الگ حالات ہمیں کبھی الگ نہیں کر سکتے ماں کی گود میں بیٹھ کر میں اپنے آپ کو محفوظ، مضبوط اور محبت سے بھرا ہوا محسوس کرتی ہوں اور یہی وہ لمحے ہیں جو میری زندگی کی سب سے قیمتی یادیں بن گئے ہیں
یہ کہانی ہماری محبت، قربانی، اور ہم آہنگی کی ہے جو ہر دن، ہر لمحہ میرے دل میں جیتی رہتی ہے دنیا میں کچھ بھی بدل سکتا ہے مگر ماں اور بیٹی کی یہ محبت ہمیشہ برقرار رہے گی ہمیشہ ایک دوسرے کی طاقت اور سکون کا سر چشمہ رہے گی۔
🤍🫶🏻
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
05/05/2026
جو اس گرمی میں چائے کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتی!!!
اور لوگ اس لڑکی سے بے وفائی کی امید رکھتے ہیں۔۔۔
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
03/05/2026
بچپن کی ڈرائنگ بھی عجیب ہوتی تھی
نہ کوئی اصول نہ کوئی پیمانہ مگر پھر بھی سب سے خوبصورت
ایک ٹیڑھا سا گھر جس کی چھت ہمیشہ لال ہوتی تھی
ساتھ ایک سیدھا سا درخت جس پر گول گول سبز پتے
اور کونے میں ایک مسکراتا ہوا سورج جس کی کرنیں ایسے پھیلتی تھیں جیسے وہ واقعی ہمیں دیکھ کر خوش ہو
مجھے نہیں معلوم تھا شیڈنگ کیا ہوتی ہے پر رنگ بھرنا خوب آتا تھا
میں لائنوں سے باہر بھی رنگ بھر دیتی تھی مگر خوشی کبھی حد سے باہر نہیں جاتی تھی
وہ ڈرائنگ صرف تصویریں نہیں تھیں
وہ میرے دل کا عکس تھیں
سادگی سے بنی ہوئی مگر سچائی سے بھری ہوئی
آج بہتر ڈرا کر سکتے ہیں
مگر شاید وہ احساس نہیں بنا سکتے جو ایک ٹیڑھی لکیر میں بھی ہوتا تھا
بچپن کی ڈرائنگ میں خامی بہت تھی
مگر وہی خامی اس کی سب سے بڑی خوبصورتی تھی۔
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
01/05/2026
جو ہو باکردار اُسے سیانی کون کہتا ہے
مزدور کی بیٹی کو رانی کون کہتا ہے 🙂
مزدوروں کا عالمی دن 🙂
🌻 | Motion with Emotions
Animation | Poetry | Real feelings
Click here to claim your Sponsored Listing.