FIA Multan Zone
Official FIA Multan Zone page.
08/07/2026
ایف آئی اے ملتان زون۔
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان جناب عطا الرحمان صاحب کی ہدایت کے مطابق ایف آئی اے ملتان سرکل کی ملتان میں افغان شہریوں کے لیے غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی۔
مورخہ: 07-07-2026 ایف آئی اے نے ایک انٹیلیجنس ایجنسی کے تعاون سے آپریشن “Hollow Tree” کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے ایسے اہلکاروں کے ایک منظم نیٹ ورک کو گرفتار کیا جو افغان شہریوں کے لیے غیر قانونی طور پر پاکستانی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) جاری کروانے میں ملوث تھے۔
ملزمان افغان شہریوں کے نام پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں غیر قانونی طور پر شامل کرکے انہیں پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرواتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں محمد شعیب احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/او آئی سی، نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان۔ رمیز رضا، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر/او آئی سی، نادرا، موجودہ تعیناتی تحصیل کوٹ ادو۔ نوید اسلم، سپرنٹنڈنٹ/او آئی سی، خدمت ای مرکز، نادرا ملتان۔
ملزمان کے خلاف FIR نمبر 15/26 کے تحت فارنرز ایکٹ کی دفعات 4، 5، 8، 14، پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعات 5(2) اور 47، نادرا آرڈیننس کی دفعہ 30 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420، 468، 471 اور 109 کے تحت ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے ملتان زون
Federal Investigation Agency - FIA
08/07/2026
*فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی زون ملتان*۔
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون جناب عطاالرحمٰن صاحب کی ہدایات کے مطابق BISP کی ناجائزکٹوتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے کرئم سرکل ملتان کی ریڈنگ ٹیم نے BISP کی ناجائزکٹوتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مورخہ 07/07/2026 کو سبحان اللہ موبائل شاپ* جوسر مارکیٹ اڈا ٹھینگی پل ضلع وہاڑی پر ملزمان احساس کفالت پروگرام کی رقم سے ناجائز کٹوتی کر رہے تھے اور BISP بینفشری سےرقم *1000/1500* روپے کاٹ کر دے رہے تھےریڈکیا موقع پر ملزم *طلحہ ذولفقار* ولد ذولفقار گرفتار ھوا جس سے رقم کٹوتی HBL کونیکٹ ڈیوائس، تین عدد رجسٹر ریکارڈ اور مبلغ پانچ لاکھ روپے برآمد ہوئے جس پر مقدمہ نمبر 30/2026 ایف آئی اے ACC ملتان درج ہوا۔
ملزم BISP احساس کفالت پروگرام سے ہمراہی ملزمان سے مل کرکٹوتیوں میں ملوث تھادیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ھیں۔
*ترجمان ایف آئی اے ملتان*
Federal Investigation Agency - FIA
07/07/2026
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی زون ملتان۔
*بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔*
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان جناب عطا الرحمان صاحب کی ہدایت کے مطابق ایف آئی اے ملتان سرکل کی بڑی کاروائی۔
ملزم عامر شہزاد ولد نذیر احمد کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ استعمال ہونے والا ڈیوائس اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے، تاہم کاروبار کا اصل مالک اس کا والد نذیر احمد ہے، جو موقع پر موجود نہیں تھا.
ملزمان بی آئی ایس پی (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ریٹیلرز ہیں اور غریب خواتین سے 1000 روپے فی خاتون غیر قانونی کٹوتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے ملتان زون
Federal Investigation Agency - FIA
06/07/2026
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی زون ملتان۔
*بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔*
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان جناب عطا الرحمان صاحب کی ہدایت کے مطابق ایف آئی اے بہاولپور سرکل کی بڑی کاروائی۔
ملزم غضنفر عباس ولد فضل حسین کو اللّٰہ آباد کالونی ضلع بہاولپور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم بی آئی ایس پی (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) کا ریٹیلر ہے اور غریب خواتین سے 1000 سے 1500 روپے فی خاتون غیر قانونی کٹوتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 28/2026 درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے ملتان زون
Federal Investigation Agency - FIA
06/07/2026
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی زون ملتان۔
*بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔*
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان جناب عطا الرحمان صاحب کی ہدایت کے مطابق ایف آئی اے بہاولپور سرکل کی بڑی کاروائی۔
ملزمان محمد وقار احمدشاہ ولدمحمد قاسم شاہ ، محمد سلمان ولد محمد نواز شاہ کو جھنگی والا ضلع بہاولپور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان بی آئی ایس پی (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ریٹیلرز ہیں اور غریب خواتین سے 1000 سے 1500 روپے فی خاتون غیر قانونی کٹوتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 29/2026 درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے ملتان زون
Federal Investigation Agency - FIA
05/07/2026
ایف آئی اے ملتان زون
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) مستحقین سے غیر قانونی کٹوتی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی۔
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان جناب عطا الرحمان صاحب کی ہدایت کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے 05 جولائی 2026 کو علی ٹاؤن، ضلع ملتان میں واقع عاقب کریانہ اسٹور پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ملزم محمد رشید کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے فی کس 1,000 روپے غیر قانونی طور پر کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مذکورہ دکان پر ملازم ہے جبک Alfa Pay ڈیوائس کے مالک محمد زبیر ہیں، جو موقع پر موجود نہیں تھے۔
ایف آئی اے نے متاثرہ مستحقین کے بیانات موقع پر ہی قلمبند کیے جبکہ 70,000 روپے نقد رقم اور ڈیوائس قبضے میں لے لی.
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر ممکنہ ملوث افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے ملتان زون
Federal Investigation Agency - FIA
05/07/2026
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی زون ملتان۔
*بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔*
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان جناب عطا الرحمان صاحب کی ہدایت کے مطابق ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان سرکل کی بڑی کاروائی۔
ملزمان محمد انصر اور محمد اختر کو رانی بازار جام پور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان بی آئی ایس پی (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ریٹیلرز ہیں اور غریب خواتین سے 1000 روپے فی خاتون غیر قانونی کٹوتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 12/2026 درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے ملتان زون
Federal Investigation Agency - FIA
ایف آئی اے ملتان زون نے دھوکہ دہی سے مسافروں کے سامان میں منشیات چھپا کر اسمگلنگ کرنے والے انسانی اسمگلرز ملزمان کو سزا دلوا دی۔
Federal Investigation Agency - FIA
03/07/2026
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی
زون ملتان۔
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون جناب عطاالرحمٰن صاحب کی ہدایات کے مطابق اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کی ریڈنگ ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور جناب محمد علی ابڑو صاحب کی زیر نگرانی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم یاسین شہزاد ولد محمد اشرف کو بہاولور سےگرفتار کر لیا۔
ملزم مقدمہ نمبر 325/2025 میں مطلوب تھا ۔
ملزم نے شکایت کنندہ سے بیرون ملک ملازمت کے ویزہ کے لیے 3 لاکھ ہزار روپے ہتھیائے اور ویزہ فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
ملزمان مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان۔ ایف آئی اے ملتان زون۔
Federal Investigation Agency - FIA
03/07/2026
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی
زون ملتان۔
محترم جناب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون جناب عطاالرحمٰن صاحب کی ہدایات کے مطابق اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کی ریڈنگ ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور جناب محمد علی ابڑو صاحب کی زیر نگرانی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم یاسر قیوم ولد محمد قیوم
کو رحیم یار خان سےگرفتار کر لیا۔
ملزم مقدمہ نمبر 318/2025 میں مطلوب تھا ۔
ملزم نے شکایت کنندہ سے بیرون ملک ملازمت کے ویزہ کے لیے 21 لاکھ ہزار روپے ہتھیائے اور ویزہ فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
ملزمان مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان۔ ایف آئی اے ملتان زون۔
Federal Investigation Agency - FIA
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
60000
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 16:30 |
| Tuesday | 08:30 - 16:30 |
| Wednesday | 08:30 - 16:30 |
| Thursday | 08:30 - 16:30 |
| Friday | 08:30 - 16:30 |