Murree Weather
There is no such things as bad weather, only different kinds of good weather.
گلیات میں #موسم #سرما کی پہلی #برفباری
#سردی کی شدت میں اضافہ, درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا
علی الصبح سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا, ترجمان
میں تین انچ کے قریب برفباری ہو چکی ہے, احسن حمید
سڑکوں کی صفائی اور بحالی کے انتظامات موجود ہیں, ترجمان جی ڈی اے
#گلیات کی اونچی چوٹیوں پر تین انچ کے قریب برف ہوئی, احسن حمید
گلیات کی سڑکوں کو سیاحوں کیلئے ہر صورت کھلا رکھا جائیگا, ترجمان جی ڈی اے
Murree Weather ⛰️
21/02/2022
#بارشوں/ #برفباری کا نیا سلسلہ منگل کو #پاکستان کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا
منگل سے جمعہ کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت #مری، #کشمیر، #گلگت #بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، #راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ #بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ موٹی اور طویل دورانیے کی ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
اس دوران کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، نوکنڈی، اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی۔
مری، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات ،کوہستان،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، حویلی اورراولاکوٹ میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری ہو سکتی ہے۔
متوقع مغربی ہواؤں کے ممکنہ اثرات
#پنجاب میں 6 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑوں پر تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری/برفباری کے باعث مری، گلیات،نتھیا گلی، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔
پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن اور تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے یا بجلی کا نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔
ان علاقوں میں منگل سے جمعرات کے دوران #سیاحوں کو #محتاط رہنے کی ہدایت اور دوران #طوفان/خراب #موسم کے باعث #سفر کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان،مری،گلیات اور خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود رہے گا
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی اپیل
متوقع مغربی نظام سے زیادہ تر ملک کے بالائی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ چند مقامات پر بوندا باندی/ہلکی بارش کا امکان
بارانی علاقوں میں متوقع بارشیں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں لیکن چند علاقوں میں ژالہ باری سے #نقصان پہنچنے کا اندیشہ۔
زیادہ تر خطہ #پوٹھوہار اس نظام کی زد میں رہے گا اور گرج چمک کے طوفان تشکیل پا سکتے ہیں جنکے نتیجے میں کم ازکم بارش کے 2 راؤنڈز ہو سکتے ہیں۔
نوٹ : گرج چمک کے طوفان میں غیر ضروری طور پرکھلے مقامات پر نہ جائیں اور احتیاط کریں۔
اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ خیر کی بارش نازل فرمائے اور ہم سب کو ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے۔۔۔ آمین۔
Murree Weather | Weather Guru | Sojhal
Camping 🏕 ⛺ Pods at
can enjoy Camping at highest point of Pàkistan
Murree Weather
11/05/2021
اگلے چار سے پانچ روز کے دوران بالائی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید #بارش کی پیش گوئی۔
موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق حالیہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ اگلے چار سے پانچ روز تک #پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مو جود رہے گا۔
بارش کا یہ سلسلہ کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ،بنوں، پشاور ، مردان،کرم،وزیر ستان،اسلام آباد ، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال، جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ، میانوالی،گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے اتوار تک جاری رہے گا ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور کا بھی امکان ہے۔
ہفتہ اور اتوار کےدوران ڈیرہ غازی خان، لیہ ،ملتان، ساہیوال ،بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
ہفتہ اوراتوار کے دوران کوئٹہ،ژوب،سبی، کوہلو،زیارت، ہرنائی،چمن، سکھر، شہید بینضیر آباد،دادو، حیدر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Opening Hours
| 12:00 - 15:00 |