Digital Point

Digital Point

Share

Journalist

17/04/2025

گورنمنٹ ہائی سکول کنج علی زئی میں سٹاف کی کمی ،طلباء کو مشکلات

کنج علی زئی ( ایس جے فخری) گورنمنٹ ہائی سکول کنج علی زئی سلیم کلے میں ٹیچرز سٹاپ کی کمی ہے دور حاضر میں ہر جگہ لوگوں کو اعلیٰ معیار کی صلاحیتوں، علم اور تعلیم کی ضرورت ہے۔ سب سے بڑھ کر انہیں ہرممکن حد تک بہترین اساتذہ درکار ہیں۔
اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کنج علی زئی ضلع کرم کے دوسرے علاقوں کے نسبت پسماندگی کا شکار رہا ہے زعماء قوم اور ذمہ داران قوم نے پچھلے کئی دہائیوں سے کنج علی زئی کو نظر انداز کیا ہے
اگرچہ یہ بنیادی مسئلہ کئی دہائیوں سے چلتا آرہا ہے اساتذہ کی سب سے زیادہ کمی کنج علی زئی میں پائی جاتی جہاں اہلیان علاقہ اپنے بچوں کو تعلیم و ترتیب دینے سے قاصر ہیں۔
اساتذہ کی کمی کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کا نتیجہ کمرہ جماعت میں طلبہ کی بہت بڑی تعداد، اساتذہ پر شدید دباؤ، تعلیمی عدم مساوات اور تعلیمی نظام پر مالیاتی دباؤ کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں تعلیم کا معیار اور اس تک رسائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سٹاپ کی کمی کو ایمرجنسی کے بنیادوں پر پوری کی جائے۔
ضلع کرم کے مجودہ صورتحال کے پیش نظر، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ضلع بھر میں سکول پچھلے 8 مہینوں سے بند رہے ہیں جوکہ اب تعیلمی سال کا آغاز ہوچکاہے لیکِن بدقسمتی سے کنج علی زئی کے دونوں سکولز میل اور فیمل میں سٹاپ کی کمی پائی جاتی ہے گورنمٹ گرلز ہائی سکول اڑخیوں کلے اور گورنمٹ بوائز ہائی سکول سلیم کلے میں اساتذہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث سینکڑوں بچوں کی مستقبل خطرے میں ہیں
مشران قوم اس سنگین مسلے کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ مستقبل کے معماروں کو تعلیم جیسی بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ طور کوشش کرنی چاہیے۔
ایس جے فخری

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Parachinar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Parachinar